ڈاکٹر عابد رشید شاہ کا فیصلہ تاریخی ، ہونہار اور قابل آفیسر کی جنتی سراہنا کی جائے وہ کم ہے / بیگ میموریل ٹرسٹ
مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکرٹری ڈاکٹر عابد رشید شاہ کی جانب سے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار میں توسیع کے حکمنامہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے کہا کہ یہ وقت کی ضرور ت تھی اور اس فیصلہ کی جنتی بھی سراہنا کی جائے وہ کم ہے ۔ ٹرسٹ کے ترجمان انجینئر شادا ب بیگ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کا ایک اجلاس سرپرست فاطمہ رسول بیگ کی صدارت میں ہیڈ آفس بلال کالونی صور ہ میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عابد رشید شاہ کی جانب سے جاری کردہ اس حکمنامہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رہے گی جبکہ اسپتالوں کے کام کاج میں بھی مزید بہتری آئیے گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ رسول بیگ نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر عابد رشید شاہ ایک قابل اور ہونہار آفیسر ہے اور ان کی کمان محکمہ صحت کو اونچائی تک پہنچائی گئی جس کی تازہ مثال یہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتا ہے اور ڈاکٹر عابد رشید شاہ کو مبارک باد پیش کرتی ہے کہ انہوں نے اس تاریخی فیصلہ کو شکل دی ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ چیرمین اشتیاق احمد بیگ کی قیادت میں عوامی خدمات میں مصروف عمل ہے جس میں خاص طور پر مریضوں کیلئے مفت طبی منعقد کرکے انہیں ادویات فراہم کرنے کے علاوہ مفت میں طبی جانچ کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے آج تک سینکڑوں طبی کیمپ مختلف علاقوں میں منعقد کئے گئے ہیں اور انہوں نے ” خدمت چھ عظمت “ کا نعرہ بلند رکھتے ہوئے خود کو اس میں پیش پیش رکھا ہے ۔