Wednesday, June 24, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سری نگر میں تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف احتجاج

Gadyal Desk by Gadyal Desk
02/02/2022
A A
سری نگر میں تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
سری نگر//سری نگر کے پائین شہر کے عثمانیہ کالونی وانٹہ پورہ علاقے میں منگل کی شام ایک دو شیزہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف بدھ کو یہاں جہانگیر چوک میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ایک گروپ نے احتجاج درج کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی لڑکی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کرکے ملوثین کو سخت سزا دے۔
انہوں نے کہا: ’میں تین گذارشات کرنا چاہتی ہوں ایک تمام مائیں اپنے بچوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا سکھائیں دوسری یہ کہ تیزاب بیچنے والے دکاندار چھوٹے بچوں کو تیزاب فروخت نہ کریں اور تیسری یہ کہ پولیس اس سلسلے میں فوری کارروائی کرکے ملوثین کو سخت سزا دیں‘۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ کشمیر میں پہلے ایسے واقعات پیش نہیں آتے تھے۔
انہوں نے کہا: ’ہمارے ملک میں ہر سال ڈھائی سو سے تین ایسے واقعات پیش آتے ہیں لیکن کشمیر میں ایسے واقعات پیش نہیں آتے تھے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کئی برسوں سے یہاں بھی اس قسم کے واقعات پیش آر ہے ہیں جو انتہائی تشویش ناک امر ہے۔
انہوں نے ملوثین کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
بتادیں کہ منگل کی شام کو پائین شہر کے عثمانیہ کالونی وانٹہ پورہ کے نزدیک نامعلوم افراد نے 22 سالہ دوشیزہ پر تیز آب پھینکا جس کی وجہ سے وہ بری طرح سے زخمی ہوئی اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
Previous Post

منسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے عمارت منعدم ۔ ڈرائیوروں کیا احتجاج ۔

Next Post

NGO-ARMY ICU AMBULANCE : SAVIOUR OF MACHHAL

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
NGO-ARMY ICU AMBULANCE : SAVIOUR OF MACHHAL

NGO-ARMY ICU AMBULANCE : SAVIOUR OF MACHHAL

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.