Saturday, September 12, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں وکشمیر میں جمہوریت کو زمین بوس کرکے افسرشاہی راج مسلط کیا گیا ہے :نیشنل کانفرنس

Gadyal Desk by Gadyal Desk
27/01/2022
A A
جموں وکشمیر میں جمہوریت کو زمین بوس کرکے افسرشاہی راج مسلط کیا گیا ہے :نیشنل کانفرنس
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

11/09/2026
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026
سری نگر// جموں وکشمیر میں جاری سیاسی خلفشار، انتظامی انتشار، نامساعد اور غیر یقینی صورتحال جاری رہنے سے لوگوں کی معاشی بدحالی عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ بے روزگاری او رحد سے زیادہ مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
ان باتوں اظہار پارٹی لیڈران نے نوائے صبح کمپلیکس میں ایک اجلاس کے دوران اپنی اپنی آراءپیش کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مرکز کے سخت گیر حکمرانوں نے کشمیریوں کیساتھ سوتیلی ماں اور دشمنانہ پالیسی اختیار کررکھی ہے ۔ ہندوستان کی آزادی سے لیکر آج تک اس سخت گیر پالیسی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ حکمران ملک اور بیرونی دنیا کو دکھانے کیلئے چاہئے کتنا ہی پروپیگنڈا کیوں نہ کریں لیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے عوام نئی دلی سے نالاں ہیں اور کسی بھی صورت میں 5 اگست 2019کے غیر جمہوری اور غیر آئینی فیصلوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
لیڈران نے کہا کہ نئی دلی کو جموں وکشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کرنا چاہئے اور فوراً سے پیش تر دفعہ370اور 35اے کی بحالی کیساتھ ساتھ یہاں عوامی حکومت کاقیام عمل میں لاکر جمہوریت کو پھر سے پنپنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
پارٹی لیڈران نے کہاکہ بیش بہا اور سخت ترین قربانیاں کے بعد ہی جموں وکشمیرمیں جمہوریت اور جمہوری اداروں کا قیام ممکن ہو پایاہے لیکن جس طرح سے اس جمہوریت کو موجودہ دور میں تار تار کیا جارہاہے وہ انتہائی مایوس کُن اور تشویشناک ہے۔
اُن کے مطابق جموں و کشمیر میں اس وقت جمہوریت کو زمین بوس کرکے تاناشاہی پر مبنی افسرشاہی کا راج مسلط کیا گیا ہے ، جس میں لوگوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ تمام انتظامیہ ایسے فیصلوں میں مصروف ہیں جو نہ صرف جمہوری تقاضوں کے منافی ہیں بلکہ عوام کُش بھی ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی افسرشاہی اس وقت بھاجپا کی لونڑی بن کر رہ گئی ہے اور ہر ایک کام کیلئے بھاجپا سے پیشگی اجازت طلب کرنا معمول بن کر رہ گیاہے۔
Previous Post

DC Poonch reviews power supply scenario in district .

Next Post

Epaper 28-01-2021

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Home

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

by Gadyal Desk
11/09/2026
0

  Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...

Read more
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026
POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

02/09/2026
“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

29/08/2026
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
Next Post

Epaper 28-01-2021

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.