سرینگر 23 جنوری// بارہ مولہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارواءی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران بارہمولہ پولیس نے گنتمولہ بالا کے مقام پر 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت۔ خورشید احمد خان ولد ذوالفقار خان اورروف احمد خان ولد فقیر اللہ خان ساکنان تتھمولہ بونیار، ضلع بارہمولہ کے طور پر ہویے ہے ۔ ان کے قبضے سے 90 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوءی
تھانہ پولیس شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔