گراؤنڈ ریزروائر (یو جی آر( کی تزئین و آرائش کے کام کی پیشرفت کا معائنہ کرنے کے لیے پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ قریش نگر وارڈ کے تحت زیر زمین ذخائر کی تزئین و آرائش بلی ماران علاقہ میں پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کی جارہی ہے اور علاقے کے تمام مکینوں کو صاف پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔جناب عمران حسین نے بتایا کہ اس یو جی آر کی تزئین و آرائش کی تجویز مکینوں کی مانگ کو پورا کرنے اور علاقے میں پانی کی تقسیم کے نظام کو ہموار کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس زیر زمین آبی ذخائر کی تزئین و آرائش پر 27 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اس اپ گریڈ شدہ یو جی آر میں دو ٹینکوں کے ذریعے تقریباً 1.6 ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔جناب عمران حسین نے کہا کہ اس یو جی آر کی تزئین و آرائش کے بعد رام نگر اور کریش نگر وارڈوں کی تقریباً 30 ہزار آبادی کو پانی کی مساوی تقسیم اور پانی کے زیادہ دباؤ کے ساتھ پانی کی فراہمی ہوگی۔ قریش نگر کے یو جی آر کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر آلودہ پانی کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا اور علاقے میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔خراب پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت یا نئی پائپ لائنیں بچھانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔جناب عمران حسین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال کی قیادت میں بلی ماران اسمبلی حلقہ میں ہائی ماسٹ لائٹ، کٹرا میں ترقیاتی کام، بجلی کے تاروں کو ہموار کرنے، سڑک کی تعمیر و مرمت، پانی کی پائپ لائن، سیوریج لائن کا کام، بارات گھر، 100 کروڑ سے زیادہ کی تخمینہ لاگت سے کمیونٹی ڈیولپمنٹ کام جیسے سنٹر اور چوپال کی تعمیر وغیرہ تیزی سے کئے جا رہے ہیں۔
Lt Governor chairs review meeting of Power Development Department
JAMMU, APRIL 20: Lieutenant Governor Shri Manoj Sinha today chaired a review meeting of the Power Development Department. Various...
Read more