نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر بدھ کو آٹھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی گئی۔اس سے قبل ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں گر آئی پسیوں کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں رہی تھی جس کے بعد اس کو بند کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ پسیاں بانہال کے شابنباس علاقے میں گر آئی تھیں جنہیں ہٹانے کیلئے مزدور وںاور مشینوں کو فوری طور کام پر لگایا گیا اور انتھک کوششوں سے شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی ممکن ہوسکی۔
حکام کے مطابق آج سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔
Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi
New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...
Read more







