پرنس آیاز
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ نبارڈ سکیم کے تحت چھ کروڑ سے زائد کی رقم منظور ہو چکی ہے لیکن بدقسمتی سے کام شروع کیا گیا لیکن پھر اچانک رک گیا اور محکمہ کی طرف سے ہمارے لئے کوئی قابل ذکر قدم نہیں ہے جس سے علاقہ کے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا پورا علاقہ جہلم کا پانی پی رہا ہے اور پہلی بار جل جیون مشن کے تحت واٹر سکیم منظور ہوئی تھی جس کے لیے تقریباً 5 مرلہ زمین درکار ہے اور رکھ اور فارم واٹر سکیم کے لیے زمین نہیں دے رہے۔
اب علاقے کے مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری طرف توجہ دیں اور ان مسائل میں مداخلت کریں۔







