Sunday, August 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

نوین چودھری نے محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
02/02/2021
A A
نوین چودھری نے محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026

جموں/02فروری 2021 ئ
پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکمہ نوین کمار چودھری نے آج یہاں زراعت کمپلیکس میں محکمہ کے کام کاج کاجائزہ ایک میٹنگ میں لیا۔ اُنہوں نے اس موقعہ پر کیٹل فیڈ پروڈکشن سکیم ، انٹگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ سکیم ، فوڈرڈیولپمنٹ سکیم اور دیگر سکیموں جائزہ لیااور سکیم کے تحت بجٹ اور اخراجات کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے افسروں سے کہا کہ وہ یونین ٹریٹریری میں دودھ کی پیداوار میں اضافے کے علاوہ دودھ کی پروسسنگ ، پیکیجنگ ، اس کی قیمت میں اضافے اور مارکیٹنگ کی طرف اپنی توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس خطے میں دودھ کی پیداوار کو دوگنا کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔پرنسپل سیکرٹر ی نے روشنی ڈالی کہ وقت کا تقاضا ہے کہ انٹرپرینوروں اور دودھ کے پروسسنگ کے بڑے یونٹوںکو تشکیل دینا ہے تاکہ ایسے لوگ متعدد دیگر افراد کو روزگار فراہم کرسکیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ سبسڈیوں کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔اُنہوں نے راجوری اور پونچھ سے تعلق رکھنے والے چیف اینمل ہسبنڈری افسروں کو محکمہ جاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے اپنے اضلاع میں مویشیوں کی پیداوار کے یونٹ قائم کرنے کی ترغیب دینی چاہیئے ۔ برڈ فلو کے بارے میں پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے برڈ فلو کی نگرانی کے اقدامات پر محکمہ اور اس کے ویٹرنری ڈاکٹروں کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے انفیکشن کی انتہائی مہلک نوعیت کے بارے میں چوکس رہنے اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ویوک شرما ،ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈی جموں ڈاکٹر سنجیو کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر (فارمز) ، بیلیچارانا جموں ڈاکٹر دلجیت سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر (پولٹری) ، بیلیچارانا جموں ڈاکٹر انیل گپتا اور صوبہ جموں کے تمام چیف اینمل ہسبنڈری افسران موجود تھے ۔ جبکہ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیما متل ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر عبدالسلام میر اور کشمیر کے چیف اینمل ہسبنڈری افسران نے بذریعہ ویدیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

Previous Post

بھٹناگر نے ضلع ادھمپور کا تفصیلی دُورہ کیا

Next Post

کورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) سے متعلق بلیٹن

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan
Home

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

by Gadyal Desk
19/08/2026
0

Dehradun, Aug 19 (JKNS): Vice President C. P. Radhakrishnan on Wednesday urged Indian Forest Service (IFS) probationers to strike a...

Read more
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Cong alliance with NC ‘unholy, mismatched, power-hungry’: HM Amit Shah

“Security Forces Ripped Apart ISI-Backed Shahzad Bhatti Terror Network”: HM Amit Shah

17/08/2026
BJP makes manifesto committee for J&K

BJP Announces New National Office-Bearers; Ram Madhav, Tariq Mansoor Among Vice Presidents

17/08/2026
AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

14/08/2026
Next Post

کورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) سے متعلق بلیٹن

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.