Tuesday, June 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) سے متعلق بلیٹن

Gadyal Desk by Gadyal Desk
02/02/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک1,21,988مریض شفایا ب
جموں/یک02فروری 2021 ئ
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے32کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 12کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,24,594تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت کے دوران دو کووِڈ مریضو ں کی موت واقع ہوئی ہیں جن کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,594معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے668سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,21,988اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,938تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,217کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور721کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
اِس دوران آج مزید83فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے33اَفراداور کشمیر صوبے کے50اَفرادشامل ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 45,80,204ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 02فروری 2021 ئ کی شام تک 44,55,610نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں اَب تک11,34,200افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,379اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔668 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,01,506اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,95,709اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں12نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے26,239معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے212سرگرم معاملات ہیں ۔25,570مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج13مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ457 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد8,121ہوئی ہیںجن میں سے 40سرگرم معاملات ہیں اور174مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 7,907صحتیاب ہوئے ہیں ۔
اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 7,772ہوئی ہیںجن میں سے 30سرگرم معاملات ہیں اور 7,624صحتیاب ہوئے ہیں(04مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ118کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5,662معاملات درج کئے گئے ہیں اور28سرگرم معاملات ہیں اور5,539صحتیاب ہوئے ہیں( آج03مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 95کی موت واقع ہوئی ہے۔ضل
پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے5,729معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 47سرگرم معاملات ہیں اور88مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 5,594صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 4,907مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں51سرگرم ہیں۔ 4,771شفایاب ہوئے ہیں اور85موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک4,693مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے18سرگرم معاملات ہیں ۔4,614مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 61کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلعگا ند ربل میں کل4,628معاملات سامنے آئے ہیں جن میں55سرگرم معاملات ہیںاور 4,527 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں. 46کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں2697مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں25سرگرم معاملات ہیںاور 2,618صحتیاب ہوئے ہیںاور54کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2,573مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں26سرگرم ہیں اور 2,508صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 39کی موت واقع ہوئی ہے۔
اِسی طرح جموں میں وائر س کے 24,979مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 08نئے معاملات سمیت ) جن میں60سرگرم معاملات ہیںاور24,548صحت یاب ہوئے ہیں( آج19مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور371کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 4,204ہوئی ہےں جن میں سے19معاملات سرگرم ہیں۔4,128اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ57کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3,868 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے02اَفراد سرگرم ہیںاور3,811اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ55کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع ڈ وڈ ہ میں3,432عاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے04اَفراد سرگرم ہیں جبکہ3,364مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3,254معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے03معاملات سرگرم ہیں3,199اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ52کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں2,732مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں01سرگرم معاملات ہیں اور 2,709اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع سا نبہ میں 2,832معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 16سرگرم معاملات ہیں اور2,776شفایاب ہوئے ہیں جبکہ40 کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اِس طرح پونچھ میں2,501معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 27سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,450مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے ۔ دریں اثناضلع رام بن میں2,133معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 03سرگرم معاملات ہیں اور2,109شفایاب ہوئے ہیں جبکہ21کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی1,638معاملات سامنے آئے ہیں۔اِن میں01سرگرم ہےں اور1,622مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 15کی موت واقع ہوئی ہے ۔
بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔
مرکزی حکومت یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاو¿ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مو¿ثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔
جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD ایپ بھی ڈاو¿ن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔
جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔
گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔
اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچاﺅ کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے اِنسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔
دریں اَثنا ¿میڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔
اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔
ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔
اَیڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئےں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔
دریں اثنا¿ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔
بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دباﺅ(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

محکمہ اَب تک 12.88 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔
لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

Previous Post

نوین چودھری نے محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

Scattered to widespread rain, snowfall to start from tonight till 4th Feb: MeT Dept

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

Scattered to widespread rain, snowfall to start from tonight till 4th Feb: MeT Dept

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.