: حالیہ بادل پھٹنے سے چاری زب موری، کلاروس میں مسجد شریف سمیت متعدد مکانات اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کے بعد ایم ایل اے کپواڑہ میر محمد فیاض نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
دورے کے دوران میر محمد فیاض نے متاثرہ مسجد شریف کی تعمیرِ نو کا سنگِ بنیاد رکھا اور مسجد کی تعمیر کی مکمل ذمہ داری لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر متاثرہ افراد کو بھی سرکاری سطح پر ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ نقصانات کا جلد از جلد ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ضلع صدر ریاض احمد بٹ، زونل صدر غلام محی الدین لون اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔
مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کے دورے اور امدادی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت کے بعد وہ پہلے عوامی نمائندے ہیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی دلجوئی کی اور عملی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ متاثرین کو جلد مناسب امداد فراہم کی جائے گی
سب ڈسٹرکٹ اسپتال ویلگام میں زیر تعمیر عمارت تشنہ تکمیل۔
شمالی ضلع کپواڈہ کے قصبہ ویلگام میں قائم سب ڈسٹرکٹ اسپتال ویلگام میں جگہ کی تنگی سے عوام کو طبعی...
Read more






