Saturday, June 6, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

مودی حکومت میں اعلیٰ بنیادی ڈھانچہ نئے ہندوستان کی پہچان ہے: انوراگ ٹھاکر

Daily Gadyal by Daily Gadyal
14/12/2024
A A
Centre clears Rs 19,744 cr National Green Hydrogen Mission

The Union Minister for Information & Broadcasting, Youth Affairs and Sports, Shri Anurag Singh Thakur holding a press conference on Cabinet Decisions, in New Delhi on July 22, 2021.

FacebookTwitterWhatsappTelegram

سابق مرکزی وزیر اور حمیر پور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمان جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مودی حکومت کے 10 سالہ دور میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں کیے گئے موثر کاموں کو نئے ہندوستان کی مضبوط پہچان قرار دیا۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا،‘‘مودی حکومت کے 10 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کیے گیے موثر کام آج نئے ہندوستان کی مضبوط شناخت بن گیے ہیں۔ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار عزت مآب  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے  کی ترقی پر اتنا زور دیا گیا ہے اور اس کا ثبوت ہر گزرتے سال  کے ساتھ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے  پر حکومتی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جانا ہے۔  مودی حکومت کے گزشتہ  10 سال کے دور میں  ملک میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تبدیلیاں نہ صرف اعداد و شمار میں بلکہ آنکھوں سے بھی نظر آتی ہیں۔ ترقی کے لیے مودی حکومت کی سب سے بڑی توجہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جیسے سڑکوں، شاہراہوں، ریلوے، دیگر لاجسٹک نظام، بجلی، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں کی توسیع پر رہی ہے اور یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔’’

Related posts

India’s Cooling Crisis: From AC Explosions to AI Data Centres – The Heat We Can’t Ignore

06/06/2026

Indian Army’s Eid Outreach Strengthens Trust, Brings Relief to Needy Families in Kupwara

06/06/2026

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ‘‘مودی حکومت نے اس سال کیپٹل اخراجات کے لیے  11,11,111 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جو کہ ہمارے جی ڈی پی کا 3.4 فیصد ہے۔ 2014 کے بعد سے  روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مختص  بجٹ میں 500 فیصد اضافہ، 2020-21 میں ہائی وے کی تعمیر کی رفتار 37 کلومیٹر فی دن، نیشنل ہائی وے (این ایچ) نیٹ ورک 2014 کے 91,287 کلومیٹر سے بڑھ کر 2023 تک 1,46,145 کلومیٹر ہو گیا ہے
“4 لین والے این ایچ کی لمبائی 2014 میں 18,387 کلومیٹر سے 2.5 گنا بڑھ کر نومبر 2023 تک 46,179 کلومیٹر تک ہونا مودی حکومت کی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔’’
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ‘‘2014 کے بعد سے، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت 3.74 لاکھ کلومیٹر سڑکیں بنائی گئیں، جبکہ مودی حکومت نے 100 سے زیادہ وندے بھارت ٹرینیں بھی چلائیں۔ ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اور جدید کاری کے لیے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 1318 اسٹیشنوں کو دوبارہ ترقی کے لیے منتخب کیا گیا، تقریباً 62,000 روٹ کلومیٹر براڈ گیج (بی جی) نیٹ ورک کو برقی بنایا گیا ہے، جو ہندوستانی ریلوے کے کل براڈ گیج روٹ (65,556 آر کے ایم) کا  تقریباً 94 فیصد ہے۔ 2014 تک صرف21,801 کلومیٹر  براڈ گیج نیٹ ورک کی برقی کاری کی گئی تھی۔ میٹرو کے بارے میں بات کریں تو  میٹرو نیٹ ورک  میں 2014 میں 248 کلومیٹر سے بڑھ کر  2024 میں 1000 کلومیٹر تک توسیع ہوئی ہے، جس سے روزانہ 1 کروڑ سے زیادہ مسافر مستفید ہو رہے ہیں۔ 2014 میں صرف 5 شہروں سے، آج 21 شہروں میں اور  26 اضافی شہروں میں  919 کلومیٹر لائنیں زیر تعمیر ہیں۔ آج ملک میں 158 ہوائی اڈے کام کر رہے ہیں جبکہ مودی حکومت نے گزشتہ دہائی میں 84 ہوائی اڈے تعمیر کیے ہیں۔ گزشتہ ایک  دہائی میں تقریباً 132 کلومیٹر پر محیط 32 روپ وے پروجیکٹس پر کام ہوا ہے۔ پچھلی دہائی نئے ہندوستان کے عروج کی دہائی رہی ہے جہاں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے ہدف کو مزید تقویت دے رہا ہے’’

Previous Post

LG Sinha interacts with the Youth from Tamil Nadu, at Raj Bhawan

Next Post

Prof. Umesh Rai re-appointed as VC Jammu University

Daily Gadyal

Daily Gadyal

Related Posts

Article

India’s Cooling Crisis: From AC Explosions to AI Data Centres – The Heat We Can’t Ignore

by Gadyal Desk
06/06/2026
0

The summer of 2026 has been unforgiving. Banda in Uttar Pradesh scorched at 48.2°C, Sirpur in Telangana recorded 46.5°C, and...

Read more

Indian Army’s Eid Outreach Strengthens Trust, Brings Relief to Needy Families in Kupwara

06/06/2026
Curtain of Resilience: How Dogri Theatre Evolved from Village Tradition to National Cultural Force

Curtain of Resilience: How Dogri Theatre Evolved from Village Tradition to National Cultural Force

29/05/2026

Floating Sovereignty: Why the Aircraft Carrier Remains the Anchor of India’s Strategic Deterrence

26/05/2026

Court Lifts Ban on Jamaat-e-Islami in Bangladesh, Opening Floodgates for Organised Minority Persecution

25/05/2026
Next Post
Lt Governor Sh Manoj Sinha attends ETÆs Women Conclave 2024 (3)

Prof. Umesh Rai re-appointed as VC Jammu University

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.