سرینگر، 22جون2024/ سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، علاقائی دفتر، جموں نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں یوگا کے دسویں عالمی دن (آئی ڈی وائی) کی یاد میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان پروگراموں کا مقصد یوگا کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے اس کے مشق کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ وادیئ کشمیر میں، سی بی سی کے فیلڈ آفس اننت ناگ نے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں کیہریبل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جہاں شرکاء نے شدید بارش کے باوجود یوگا کی مشق کی۔ اسی طرح کی تقریبات جموں خطہ میں ہوئے، جہاں ادھمپور، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور پونچھ کے فیلڈ دفاتر نے بالترتیب چسانہ ریاسی، آر ایس پورہ کے گھرانہ، ڈوڈا کے بھگوا اور پونچھ ضلع کے منڈی میں تقریبات کا اہتمام کیا۔۔
ان تقریبات کی خاص بات ہر مقام پر علی الصبح یوگا سیشن کا انعقاد تھا، جن میں طلباء، اساتذہ، کمیونٹی ممبران، اور سی بی سی اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) پر ماہرین کے لیکچرز بھی منعقد ہوئے، جس دوران انہوں نے اس سال کے تھیم – ”یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی“ کے پیچھے نظریہ کو اجاگر کیا۔ محکمہ آیوش کے ماہرین اور انسٹرکٹرز نے یوگا کو جسمانی تندرستی اور ذہنی سکون کے لیے ایک آسان علاج کے بطور اجاگر کیا۔
سی بی سی نے یوگا پروگراموں کے ساتھ ساتھ محکمہ آیوش کے تعاون سے سرحدی قصبہ آر ایس پورہ کے گھرانہ اور پونچھ ضلع کے منڈی میں میڈیکل کیمپس کا بھی اہتمام کیا۔ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد، خاص طور پر خواتین، بچے، نوعمر لڑکیوں اور بزرگوں نے چیک اپ کے لیے ہیلتھ کیمپ میں شرکت کی۔
سی بی سی کے منتخب ثقافتی گروپوں نے تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیے جس دوران یوگا کے صحت کے فوائد کو اجاگر کیا گیا۔ مزید برآں، یوگا بیداری کو فروغ دینے کے لیے طلباء کے لیے اوپن کوئز اور ڈرائنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جیتنے والوں نے ہر تقریب کے اختتام پر انعامات اور میرٹ اسناد حاصل کئے۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل:22-06-2024)
Govt to establish MRI, Cath Lab worth Rs 37.50 cr in GMC Baramulla this year: Sakeena Itoo
Hints at AI based X-ray machines, other facilities in hospitals, healthcare centres of Baramulla SRINAGAR: Minister for Health and Medical...
Read more