کرناہ کے عوام محکمہ بجلی سے نالاں ماہ مقدس میں بھی بجلی کٹوتی جاتی
پیرزادہ سعید
کرناہ //ماہ صیام میں لوگوں کو غیر متوقع اور غیر مناسب بجلی کٹوتی سے کرناہ کے صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی کٹوتی نے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔سال رواں میں اگرچہ حکام نے لوگوں کو بلا خلل بجلی سپلائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن زمینی سطح پر اس یقین دہانی کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور بجلی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی بھی خاطرخواہ اقدامات اٹھانے میں لاپرواہی اور سستی برتی جا رہی ہے ۔قبل ازیں کرناہ اور کپوڑہ ضلع کو آرم پورہ گریڈ سٹیشن سے صارفین کو اطمنان بخش بجلی فراہم کی جاتی تھی لیکن رسیونگ سٹیشن پر بجلی کا زیادہ بھوج پڑھ گیا اور اورلوڈنگ کی وجہ سے رامحال اور ویلگام کےلئے ایک بجلی گریڈ سٹیشن قائم کیا گیا تاہم بجلی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بلاخلل بجلی سپلائی فراہم کی جا سکے لیکن کچھ ہی وقت میں اس گریڈ سٹیشن پر بھی اضافی بھوج پڑ گیا اور بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوئی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رواں سال بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ دیکھی گئی اور ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوگوں کو بغیر بجلی کے سحت مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔رامحال گریڈ سٹیش سے 50میگاوات بجلی کی کھپت کپوارہ اور دیگر علاقوں میں ہوتی ہے۔جبکہ کرناہ کے بلاک ٹنگڈار کے تمام قصبہ جات اور دیہات گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔سرکار نے ارمپورہ اور رامحال بجلی گریڈ سٹیشنوں میں اضافی 50میگاوات والے بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اگرچہ اس دوران ارمپورہ گریڈ سٹیشن میں بجلی ٹرانسفارمر نصب کر کے بجلی سپلائی کو کچھ حد تک بہتر بنایا گیا البتہ رامحال گریڈ سٹیش میں ابھی ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کےلیے محکمہ نے کوئی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے ہیں جس سے اس گریڈ کےساتھ منسلک علاقہ جات اور دیہات بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں ۔کرالپورہ گریڈ سٹیشن کے متاثر ہونے سے کرناہ کے رسیونگ سٹیشن کو بجلی کاٹ دی جاتی ہے اور کرناہ کی عوام گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔مقامی لوگ محکمہ سے نالاں ہیں جبکہ اب جگہ جگہ لوگ سڑکوں پر نکل کر محکمہ کو کوس رہے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بجلی کی بلیں ادا کی جاتی ہیں لیکن بجلی فراہم کرنے میں محکمہ کوئی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہا ہے ۔