Monday, July 13, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

این ٹی پی ایچ سی تارت پورہ رامحال جدید سہولیات سے محروم ۔ عوام کوطبعی معاملات کے حوالے سے گونا گوں مشکلات کا سامنا۔

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/03/2022
A A
این ٹی پی ایچ سی تارت پورہ رامحال جدید سہولیات سے محروم ۔  عوام کوطبعی معاملات کے حوالے سے گونا گوں مشکلات کا سامنا۔
FacebookTwitterWhatsappTelegram

*کپواڑہ//بٹ مظفر

شمالی ضلع کپواڑہ کے تحصیل رامحال تارت پورہ میں عرصہ دراز سے قائم این ٹی پی ایچ سی اسپتال دور جدید میں بھی جدید سہولیات سے محروم ۔علاقہ رامحال تارتھ پورہ سے آئی ہوئی ایک وفد میں شامل سرپنچ تارت پورہ بشیر احمد، نمبردار غلام احمد شیخ اور کئ سرکردہ شخصیات نے نمایندہ کو روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ قبل از تیس سال تارت پورہ میں این ٹی پی ایچ سی کیلئے ایک عالیشان عمارت تو تعمیر کی گئی ہے لیکن عمارت کھڑی کرنے سے ہی عوام کو طبعی معاملات میں افاقہ نہیں ہوتا ہے بلکہ عمارت میں جدید ٹیکنالوجی اور عملہ تعینات ہونے سے عوام کو طبعی امداد فراہم کی جاسکتی ہے اس دوران انہوں نے محکمہ صحت کی لاپرواہی کے قصیدے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ اسپتال میں لیڑی ڈاکٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے لیبر روم بے کار پڑا ہے ۔جبکہ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے وعدہ کیا تھا کہ مزکورہ اسپتال میں لیڑی ڈاکٹر کو بھی ارسال کیا جائے گا تاہم کسی قسم کی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی جبکہ مزکورہ اسپتال میں طبعی عملہ کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے اور مزکورہ اسپتال میں ایرویدک طبعی عملہ کو دوران شب تعینات رکھا جاتا ہے جن کو ایلوپیتھک طرز علاج میں مہارت نہیں ہوتی ہے جبکہ مزکورہ اسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر بھی نہیں ہے اور نہ ہی بچوں کی جانچ کیلئے کوئی ڈاکٹر دستیاب ہے جبکہ مزکورہ اسپتال میں اگرچہ الٹراساونڈ مشینری ہے تاہم متزکرہ مشینری کو چلانے والا کوئی فرد بشر موجود نہیں ہے اور مزکورہ اسپتال میں پرانے زمانے کی ایکسرے مشین بھی بے کار پڑی ہوئی ہے جو کسی کام کے قابل نہیں ہے ۔جبکہ مزکورہ اسپتال میں بجلی کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے ہے جبکہ مزکورہ اسپتال رسیونگ اسٹیشن تارت پورہ سے چند میٹر کی دوری پر ہی واقع ہے ۔مزکورہ اسپتال میں ایک چھوٹا جنریٹر موجود تو ہے لیکن اس سے کوئی مشینری نہیں چلتی ہے سرپنچ تارت پورہ بشیر احمد نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ اسپتال کو علاقہ کے سرپنچوں نے اپنے فنڈس سے ایک سال قبل سہولیات سے آراستہ کرانے کیلئے محکمہ صحت کو 28لاکھ روپے دیئے گئے تھے تاہم نہ ہی رقومات کو خرچ کیا گیا اور نہ ہی مزکورہ اسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا بلکہ مزکورہ اسپتال کی حالت جوں کی توں ہے جس کی وجہ سے علاقہ تارت پورہ میں سکونت پزیر ہزاروں لوگوں کو طبعی امداد کیلئے دیگر علاقوں یا قصبوں کا رخ کرنا پڑتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت علاقہ رامحال کے لوگوں کو بیڑ بکریاں سمجھ کر مزکورہ علاقہ میں طبعی نظام درست کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور علاقہ رامحال کے عوام کو جان بوج کر تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے جبکہ مزکورہ اسپتال کے اطراف واکناف میں بلائی دیہات میں ایس سی ایس ٹی زمرے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے اور سرکار ہر وقت دعوا کرتی ہو کہ ایس سی ایس ٹی لوگوں کیلئے مخصوص ریزرویشن ہے تاہم ایسے طبعی نظام کو کس ریزرویشن کا نام دیں گے انسانی عقل سے بعید ہے ۔اس دوران وفد میں شامل سبھی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ اسپتال میں بنیادی اور جدید سہولیات کو بہم رکھا جائے تاکہ علاقہ کے غریب عوام کو معمولی ٹیسٹ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے سے نجات مل سکے گی ۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Previous Post

 World Water Day observed at Ramban

Next Post

Jal Shakti Deptt holds series of events to observe World Water Day across J&K Syed Abid Rasheed pitches for effective management towards conserving water resources for posterity

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

Jal Shakti Deptt holds series of events to observe World Water Day across J&K Syed Abid Rasheed pitches for effective management towards conserving water resources for posterity

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.