طارق راتھر
ہندواڑہ پولیس نے آج پولیس پوسٹ زچلڈارہ میں پی سی پی جی پولیس کمیونیٹی پاٹنر شپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا جس کی صدارت ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے کی میٹنگ میں ڈی او زچلڈارہ جان محمد بھی موجود تھے۔ اجلاس میں زچلڈارہ کے معززین، پنچوں، سرپنچوں۔زی عزت شہریوں ۔مقامی تاجروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے مختلف عمومی مسائل کو اُٹھایا مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔ شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ L&O کو برقرار رکھنے، علاقے میں منشیات کی لعنت کو روکنے اور ملک دشمن، سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ شرکاء نے اس طرح کے “انٹرایکشن میٹنگز” کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا .اس موقع پر ایس پی ہندوارہ نے اس پروگرام کو اچھا قرار دیا اور لوگوں کے کچھ مسائل سنے اور ان مسائلوں کو ضلع ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اٹھاکر جلدی حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔





