تقریباً 09:45 بجے کے قریب پولیس اسٹیشن کرناہ کو جبدی علاقے سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص شدید بیمار ہے جس کا نام الف دین ولد حبیب اللہ ہے کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے، کیونکہ علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے سڑک پر کوئی گاڑی نہیں چل سکتی ہے۔
کپواڑہ پولیس نے تیز رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کرناہ،انسپکٹر مدثر احمد کی قیادت میں پولیس پارٹی سمیت اس علاقے میں پہنچ گئ اور مقامی لوگوں کی مدد سے مریض کو کندھوں پر اٹھا کر دوسری جگہ لے گئے جہاں پولیس اسٹیشن کی سرکاری گاڑی سے کونا گبرا کے مقام پر پہنچایا گیا جہاں اسپتال کی ایمبولینس منتظر تھی۔ اس کے بعد مریض کو فوری علاج کے لیے ایمبولینس میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے اس اہم موڑ پر فوری ردعمل اور مدد کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی کپواڑہ شری یوگل منہاس-جے کے پی ایس نے پولیس جوانوں کو ان کی کوششوں اور ایسی کال پر فوری مدد کی کارروائی کے لئے انعام دیا ہے۔