Sunday, August 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

یہاں کے نوجوان خود روزگار کی طرف بڑھ رہے ہیں جموں کشمیر کے دیہی عوام کو مالیاتی سکیموں سے جوڑا جارہا ہے ‘‘ایک ضلع ایک پروڈیکٹ’’ کے تحت ادرہ جاتی پروگرام کو فروغ دیا جارہا ہے /لیفٹیننٹ گورنر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/02/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026

سرینگر/22فروری/سی این آئی// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سماج میں بنیادی سطح پر ترقی دینے کیلئے ہم مالیاتی مصنوعات تک عام لوگوں خاص کر دیہی آبادی کی رسائی کو بڑھارہے ہیں ۔ اس ضمن میں ‘‘ایک ضلع ایک پروڈیکٹ’’ کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں خواتین ، دستکاری، اور ادارہ جاتی قرضہ جات کو ترجیحی بنیادو پر بڑھاوادیا جارہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس سلسلے میں ڈپٹی گورنر آر بی آئی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جموں کشمیر میں بینکوں کی مالی شمولیت کی طرف پیش رفت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سرکار مرکزی معاونت والی سکیموں کا براہ راست فائدہ دیہی عام کو پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ ہم مختلف مالیاتی سکیموں کو رائج کررہے ہیں تاکہ دیہی عوام کو مالیاتی شعبے سے مکمل طور پر منسلک کیا جاسکے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج مسٹر ایم کے جین، ڈپٹی گورنر آر بی آئی، اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر میں بینکوں کی مالی شمولیت کی طرف پیش رفت کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جموں کشمیر کی خواتین ، نوجوانوں کو مختلف معالی سکیموں سے ادارہ جاتی قرضہ دیکر انہیں خود روزگار کمانے کے قابل بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کی دستکاری اور صنعت کو بڑھاوادیا جارہا ہے جس مستفیدین کو مختلف سکیموں کے تحت مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں کے دور دراز علاقوں کو مالیاتی شعبے سے مکمل طور پر منسلک کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے بتایا کہ ترقی کی سماجی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے ہم مالیاتی مصنوعات تک لوگوں کی رسائی کو بڑھا رہے ہیں۔ہم ایک‘‘ ضلع ایک پروڈکٹ’’کو فروغ دے رہے ہیں، خواتین، نوجوانوں، SMEs، دستکاری اور دیگر ترجیحی شعبوں کو ادارہ جاتی قرضہ یوٹی کی ترقی کے عمل میں موثر شراکت کے لیے فراہم کر رہے ہیں۔لفٹیننٹ گورنر نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر کو ایک مثالی خطہ بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت مرکزی معاونت والی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جوڑا جارہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ یہاں کے نوجوان اب سرکاری نوکریں کے بجائے خود روزگاری کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اب تک کئی نوجوانوں نے مختلف سرکاری سپارنسر سکیموں کے تحت ایک تو خود کیلئے روزگار پیدا کیا بلکہ انہوں نے دوسروں کو بھی روزگار فراہم کیا ہے ۔
چلہ بچہ نے آخری ایام میں زور دکھایا ،پیر پنچال کے آر پار موسم نے پھر بدلی کروٹ

Previous Post

The first Phase of 29th Annual Football Championship kick started today the 22nd Feb 2022at Synthetic turf Football field TRC Srinagar in chilly weather condition.

Next Post

CURTAIN RAISER | NIT Srinagar to host ‘Science & Technology Festival’  on Feb 28

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan
Home

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

by Gadyal Desk
19/08/2026
0

Dehradun, Aug 19 (JKNS): Vice President C. P. Radhakrishnan on Wednesday urged Indian Forest Service (IFS) probationers to strike a...

Read more
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Cong alliance with NC ‘unholy, mismatched, power-hungry’: HM Amit Shah

“Security Forces Ripped Apart ISI-Backed Shahzad Bhatti Terror Network”: HM Amit Shah

17/08/2026
BJP makes manifesto committee for J&K

BJP Announces New National Office-Bearers; Ram Madhav, Tariq Mansoor Among Vice Presidents

17/08/2026
AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

14/08/2026
Next Post
CURTAIN RAISER | NIT Srinagar to host ‘Science & Technology Festival’  on Feb 28

CURTAIN RAISER | NIT Srinagar to host 'Science & Technology Festival'  on Feb 28

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.