Tuesday, August 11, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے، 19 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
16/02/2022
A A
شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے، 19 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

06/08/2026
Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
نیوز ڈیسک
سری نگر// وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ سری نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 19 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور سری نگر کو چگوڑ کر باقی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حررات منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قسبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو موسم خشک رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان سنگھرش بھی دن بھر جاری رہا۔
وادی میں بیس روزہ چلہ خورد اپنے دور اقتدار کے آخری مرحلے میں ہے اور اس کی حکومت بیس فروری کو ختم ہونے والی ہے۔
Previous Post

DEFYING ODDS: THE RISE OF KASHMIRI YOUTH

Next Post

سری نگر میں ’ٹی آر ایف‘ کے چار اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate
Home

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

by Gadyal Desk
06/08/2026
0

New Delhi, Aug 6 (JKNS): The Department of Youth Affairs, through MY Bharat, has called upon young citizens to participate...

Read more
Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026
DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

24/07/2026
DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

20/07/2026
Next Post
سری نگر میں ’ٹی آر ایف‘ کے چار اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر میں ’ٹی آر ایف‘ کے چار اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.