پونچھ// ضلع ہیڈ کوارٹر پونچھ سے چند ہی کلو میٹر دوری پر واقع گائوں کنویاں میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھیریاں کی عمارت خستہ حالی کا شکارہے۔یہ عمارت کبھی بھی زمین بوس ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے فکر مندی کا اظہارکیا ہے۔اگر چہ آج کل کوڈ 19کے خطرات کے پیش نظر اسکول بند ہیں اوراسکول میں کلاسزز نہیں ہو پارہی ہے مقامی لوگوں نے اس وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کی مرمتی کی ہدایت جاری کی جائیں تاکہ بچوں کو درپیش خطرے کو کم کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس دیہات کے اسکول میں پہلی تا پانچویں جماعت میں درجنوں طلبہ زیر تعلیم ہیںجن کو دوران تعلیم بیٹھنے کے لئے محفوظ جگہ دستیاب نہیں ہو پارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسکول کے احاطے میں موجود باورچی خانہ اور کمرے خستہ حال ہیں، دیواریں، کھڑکیاں، دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دوران تعلیم بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمارت کی خستہ حالی کے سبب والدین اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرکے ہمیشہ خوف زدہ رہتے ہیں۔ حلقہ پنچایت کی وارڈ نمبر4کے پنچ برکت حسین نے کہا کہ بارہا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں سے شکایت کئے جانے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے مقصد سے اسکول روانہ کررہے ہیں ان بچوں کو خطرہ ہے اور انتظامیہ لاپروائی برت رہی ہے۔انھوں نے کہا محکمہ تعلیم کے افسروں کو چاہئے کہ فوری اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کریں اور بچوں کی حفاظت کیلئے آگے آئیں۔ اس دوران دیگرسماجی و سیاسی کارکنان نے بھی خستہ حال عمارت کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھانے کی محکمہ تعلیم کے افسرانسے اپیل کی۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈون کے دوران اسکول کی نئی عمارت تعمیر کی جائے تاکہ گائوں کے بچے آرام سے تعلیم حاصل کر سکیں۔
Lt Governor chairs review meeting of Power Development Department
JAMMU, APRIL 20: Lieutenant Governor Shri Manoj Sinha today chaired a review meeting of the Power Development Department. Various...
Read more