Sunday, August 16, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ہم نے اپنے مطالبے سامنے رکھے لیکن وزیر اعظم نے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی: محمد یوسف تاریگامی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
25/06/2021
A A
ہم نے اپنے مطالبے سامنے رکھے لیکن وزیر اعظم نے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی: محمد یوسف تاریگامی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

14/08/2026
National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

06/08/2026

سری نگر، 25 جون  سی پی آئی (ایم) کے سینیئر لیڈر اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیں بغور سنا لیکن مطالبات پورا کرنے اور گوناگوں خدشات کا ازالہ کرنے کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔
مسٹر تاریگامی نے نئی دہلی سے یو این آئی اردو کو فون پر بتایا: ‘جہاں تک بات، توقعات یا میٹنگ سے کیا نکل کر آیا ہے، کی ہے پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں بولنے کا موقع ملا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے مطالبات و خدشات پر وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں ملی ہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔’
انہوں نے کہا: ‘میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے میٹنگ بلائی اور ہمیں بولنے کا موقع دیا جو ایک قابل تحسین اقدام ہے لیکن اچھا یہ ہوتا اگر ایسی ایک میٹنگ پانچ اگست 2019 کے فیصلے لئے جانے سے قبل بلائی جاتی’۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آنے والے دنوں میں سری نگر میں پی اے جی ڈی کی کوئی میٹنگ متوقع ہے تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم دہلی میں ہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘میں ہفتے کو سری نگر کے لئے روانہ ہو جائوں گا۔ باقی لیڈران کا کیا پروگرام ہے میں نہیں جانتا۔ میں نے کسی سے پوچھا بھی نہیں’۔
بتا دیں کہ قومی راجدھانی نئی دہلی میں جمعرات کو وزیر اعظم مودی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں آٹھ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 14 سیاسی رہنمائوں بشمول چار سابق وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم مودی نے سیاسی رہنمائوں کو خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیا ہے نہ ریاستی درجے کی فوری بحالی کا۔ تاہم اسمبلی حلقوں کی از سر نو حد بندی کے فوراً بعد اسمبلی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
پانچ اگست 2019 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کو وزیراعظم مودی سے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
حکومت نے پانچ اگست 2019 کو نہ صرف جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی بلکہ اس خطے کو دو حصوں میں تقسیم کر کے وفاق کے زیر انتظام دو علاقوں میں تبدیل کر دیا تھا۔
حکومت نے یہ سخت اقدامات اٹھانے سے ایک روز قبل یعنی چار اگست کو اکثر سیاسی رہنمائوں بشمول تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سخت قوانین کے تحت نظر بند کر دیا تھا۔
بعد ازاں ان میں سے کسی کو سات ماہ بعد تو کسی کو 14 ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔ محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کے دو رہنما ایسے ہیں جنہیں گذشتہ روز وزیراعظم مودی کے اجلاس کے دعوے نامے تقسیم ہونے کے دوران ہی رہا کیا گیا۔
یو این آئی

Previous Post

7 drug peddlers arrested in Valley; contraband substances recovered

Next Post

جموں و کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد بہت کم: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day
Home

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

by Gadyal Desk
14/08/2026
0

Uri, Aug 13 (JKNS): As part of the celebrations for the 80th Independence Day, Army Goodwill School (AGS), Uri, under...

Read more
National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

06/08/2026
Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026
DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

24/07/2026
Next Post

جموں و کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد بہت کم: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.