سری نگر، 11 جون بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں از سر نو حد بندی کے سوا کچھ بھی بڑا نہیں ہونے والا ہے۔
وبودھ گپتا نے جمعے کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ‘کچھ لوگ جموں و کشمیر کے اندر ایک بار پھر ڈر و خوف کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔ مزید تقسیم کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘جو آپ کو لگتا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے میں کہتا ہوں کہ کچھ نہیں ہونے والا سوائے از سر نو حد بندی کے۔ حدی بندی میں بھی بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ کام حد بندی کمیشن کو کرنا ہے اور اس میں کسی بھی جماعت کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ پہلی بار یہاں حد بندی صحیح سے ہوگی اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے’۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی حالیہ میٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘شکر ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد پی اے جی ڈی نے ایک میٹنگ کی ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘وہ کووڈ میں کہیں نظر نہیں آئے۔ ہمیں کووڈ میں صرف بی جے پی نظر آئی۔ ہمارے کارکنوں نے جموں و کشمیر میں گھر گھر جا کر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی مدد کی’۔
یو این آئی
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more