Friday, September 11, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ہم نے اپنی ‘فلسطین پالیسی’ نہیں بدلی، عرب ممالک کو دیکھ کر ہی اسرائیل کو تسلیم کیا: عارف محمد خان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
04/06/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

11/09/2026
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026

سری نگر، 4 جون  جنوبی ریاست کیرلہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے بھارت نے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی میں صرف اتنی تبدیلی لائی ہے کہ بھارت پہلے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا تھا اور اب اس لئے تسلیم کرتا ہے کیوںکہ خود عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر کے اسے تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاکہ آگے چل کر ہم دونوں فریقین کی آپسی بات چیت ممکن بنانے میں معاون ثابت ہوں۔
عارف محمد خان نے یہ باتیں سری نگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے کو دیے گئے ایک آن لائن ویڈیو انٹرویو کے دوران کہی ہیں۔
انہوں نے بھارت کی ‘فلسطین پالیسی’ میں تبدیلی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا: ‘جہاں تک فلسطین کے لوگوں کے حقوق کا سوال ہے بھارت نے اس حوالے سے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘پالیسی میں تبدیلی صرف اتنی ہے کہ ہم پہلے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔ لیکن اب اسرائیل کو ہم نے تسلیم کیا ہے، اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جب خود عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے شروع کر دیے ہیں تو پھر ہم شاید زیادہ مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں’۔
عارف خان نے کہا کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ اگر ہمارے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے تو ہم فلسطینیوں کے لئے اچھا رول ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے فلسطین کے لوگوں کے حقوق کو ماننے سے انکار نہیں کیا ہے۔ جب ہندوستان آزاد بھی نہیں ہوا تھا تب بھی ہمارے سیاسی رہنما بالخصوص مہاتما گاندھی فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرتے تھے۔ آج بھی وزیر اعظم (نریندر مودی) فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم اس پوزیشن کے خواہاں ہیں جہاں اگر ہم فریق بنے یا نہ بنے لیکن دونوں فلسطین اور اسرائیل کو آپس میں بات چیت کرانے میں مددگار ثابت ہوں’۔
یو این آئی

Previous Post

کشمیری پورے بھارت میں بھائی چارہ قائم کر سکتے ہیں: عارف محمد خان

Next Post

جموں میں شراب دکانوں کے کھلنے کے خلاف لوگ سراپا احتجاج

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Home

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

by Gadyal Desk
11/09/2026
0

  Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...

Read more
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026
POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

02/09/2026
“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

29/08/2026
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
Next Post
جموں میں شراب دکانوں کے کھلنے کے خلاف لوگ سراپا احتجاج

جموں میں شراب دکانوں کے کھلنے کے خلاف لوگ سراپا احتجاج

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.