Saturday, September 12, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

پولیس کا کپوارہ میں8 کلو گرام ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
24/05/2021
A A
Pattan murder case: 2 cops suspended, inquiry started against SHO after video of interrogation circulated on social media  The act of the video is highly unprofessional and unbecoming of a disciplined police: Police
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

11/09/2026
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026

کپوارہ، 24 مئی جموں و پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک نارکو ماڈیول کا پردہ فاش کر کے 8 کلو گرام ہیروئن، جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی کپوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروتی نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘کپوارہ پولیس نے گزشتہ شام ایک اور پاکستان سپانسرڈ ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔ اس آپریشن کے دوران مدثر احمد لون نامی ایک جنگجو اعانت کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے آٹھ کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی قیمت پچاس کروڑ روپے کے قریب ہوگی’۔
انہوں نے کہا: ‘مدثر اور اس کا گروپ پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ یہ گروپ کشمیر میں دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے منشیات کے دھندے میں ملوث ہے۔ اس گروپ نے منشیات اور دہشت گردوں کے درمیان تعلق کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ ان منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والے پیسے دہشت گردوں کو سپلائی کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا حوالہ ریکٹ ہے’۔
ایس ایس پی کپوارہ نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے نیز کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس سال کپوارہ پولیس نے ایسے واقعات سے متعلق 32 مقدمے درج کئے ہیں۔ 40 سے 45 بڑے سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سال اب تک 28 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جا چکی ہے۔ اس کی قیمت 120 کروڑ روپے ہوگی’۔
قبل ازیں ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نارکو مڈیول کا پردہ فاش کر کے آٹھ کلو گرام منشیات جس کی قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کی ہیں اور ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار بھی کیا ہے۔
گرفتار شدہ کی تصدیق مدثر احمد لون ساکن کیرن بالا کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جا رہی ہیں۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس ماڈیول کا پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ تھا اور یہ ماڈیول منشیات کے کاروبار کے علاوہ وادی میں جنگجوؤں کی مالی مدد کرنے میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ماڈیول وادی میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کر رہا تھا اور نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے پر ورغلا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرال پورہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی

Previous Post

NIT Srinagar paid rich tributes to Prof. KL Chopra

Next Post

جموں و کشمیر میں بلیک فنگس وبائی مرض قرار

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Home

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

by Gadyal Desk
11/09/2026
0

  Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...

Read more
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026
POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

02/09/2026
“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

29/08/2026
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
Next Post
DHSK issues advisory for prevention of Black Fungus

جموں و کشمیر میں بلیک فنگس وبائی مرض قرار

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.