Sunday, August 23, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

مقامی نوجوانوں کا بندوق اٹھانا ایک سنجیدہ مسئلہ: آئی جی پی کشمیر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
21/05/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026

سری نگر، 21 مئی  کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مقامی نوجوانوں کا جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنا سیکورٹی فورسز کے لئے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اس رجحان کو روکنے کے لئے کافی کام کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں مزید محنت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور سماج میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں ضلع پولیس لائنز سری نگر میں ‘قومی دہشت گردی مخالف دن’ کی تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہر سال 21 مئی کو “قومی دہشت گردی مخالف دن” منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اپنے جوانوں کو یہ بات یاد دلانا ہے کہ ملک ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف ملی ٹنسی کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ سماج میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
مقامی نوجوانوں کی طرف سے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کمار نے کہا: ‘مقامی نوجوانوں کا جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنا سیکورٹی فورسز کے لئے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس پر کام ہو رہا ہے اور مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب لگے ہوئے ہیں اور جتنا ہوسکے ان کو سرنڈر کرنے پر راضی کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ہم والدین کے ساتھ بھی بات کرتے ہیں اور مقامی نوجوانوں کو سرنڈر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے تصادم آرائیوں کو بھی موخر کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے پر راضی کرنے والے جنگجو اعانت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے باز رکھنے کے لئے کئی اقدام جیسے سپورٹس، تعلیمی و ثقافتی اٹھائے جا رہے ہیں لیکن کورونا کی دوسری لہر سے یہ سارے اقدام متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تھمنے کے ساتھ ہی ان تمام سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جائے گا

Previous Post

جموں و کشمیر: بیلک فنگس کے پہلے مریض کی موت

Next Post

17-yr-old youth slips into Jhelum at Chattabal, feared dead

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan
Home

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

by Gadyal Desk
19/08/2026
0

Dehradun, Aug 19 (JKNS): Vice President C. P. Radhakrishnan on Wednesday urged Indian Forest Service (IFS) probationers to strike a...

Read more
LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

LG Sinha Sets 2040 Vision for SMVDU, Calls for Global Leadership in AI, Research and Innovation

19/08/2026
Cong alliance with NC ‘unholy, mismatched, power-hungry’: HM Amit Shah

“Security Forces Ripped Apart ISI-Backed Shahzad Bhatti Terror Network”: HM Amit Shah

17/08/2026
BJP makes manifesto committee for J&K

BJP Announces New National Office-Bearers; Ram Madhav, Tariq Mansoor Among Vice Presidents

17/08/2026
AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

AGS Uri Hosts Inter-School Debate & Quiz Competitions Ahead of 80th Independence Day

14/08/2026
Next Post
17-yr-old youth slips into Jhelum at Chattabal, feared dead

17-yr-old youth slips into Jhelum at Chattabal, feared dead

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.