Monday, August 3, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کورونا کرفیو کے نفاذ کا ‘سخت فیصلہ’ عوام کے تحفظ کے لئے لینا پڑا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
10/05/2021
A A
Lt Governor connects with people; shares valuable insights, suggestions received from citizens
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026

سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں ‘کورونا کرفیو’ کے نفاذ کا سخت فیصلہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں نافذ کئے جانے والے ‘کورونا کرفیو’ کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اب یونین ٹریٹری کے سبھی اضلاع میں ایک ہفتے کا کورونا لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔
منوج سنہا نے پیر کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ مذہبی تہواروں کا موقع ہے۔ ابھی تو رمضان چل رہا ہے۔ باوجود اس کے یہ سخت فیصلہ آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے لینا پڑا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو روکنے کے لئے آپ کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ پچھلے دنوں نافذ کئے جانے والے کورونا کرفیو کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے یونین ٹریٹری کے سبھی اضلاع میں ایک ہفتے کا کورونا لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جتنا ہم محفوظ رہیں گے یا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے اتنا جلدی ہم کورونا کے پھیلائو کو روکنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘میں آپ سب سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ضروری نہ ہو تو مہربانی کر کے گھروں سے نہ نکلیں’۔
منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ پوری ذمہ داری سے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم لگاتار کوشش کر رہے ہیں کہ ایک عام آدمی کو کوئی مشکل نہ ہو۔ ادویات اور آکسیجن کی کمی پیدا نہ ہو اس کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں اپنے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر لوگوں کو بچانے کا کام کر رہے ہیں۔ ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے’۔

Previous Post

District Admin Srinagar to start Community Triaging for effective Covid-19 management

Next Post

کورونا قہر: کرگل میں تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی اجتماعات پر پابندی عائد

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns
Home

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

by Gadyal Desk
25/07/2026
0

New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...

Read more
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026
DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

24/07/2026
DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

20/07/2026
India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025
Next Post

کورونا قہر: کرگل میں تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی اجتماعات پر پابندی عائد

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.