سری نگر، 6 مئی صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اہلیان وادی سے اپیل کی ہے کہ وہ سخت مجبوری میں ہی گھروں سے باہر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بے شک موجودہ صورتحال پریشان کن ہے لیکن خوف و ہراس کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
پی کے پولے نے جمعرات کو سری نگر میں ہسپتالوں اور عارضی کووڈ 19 سینٹروں کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہم آنے والے پانچ دنوں میں سری نگر میں آکسیجن سے لیس مزید پانچ سو بیڈوں کا انتظام کریں گے۔ میں لوگوں سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ انتہائی ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکل آئیں۔ آپ کا گھروں میں ہی رہنا آپ کی سلامتی کے لئے ضروری ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘خوف و ہراس سے چیزیں حل نہیں ہوتی ہیں۔ ڈر ضروری ہے لیکن ساتھ ہی فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس وبا سے کیسے بچ سکتے ہیں’۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر بنائے ہوئی ہے اور آکسیجن سے لیس بیڈروں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا لاک ڈائون سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا: ‘پچھلے سال اور امسال کے لاک ڈائون میں کافی فرق ہے۔ اس سال ضرورت کی چیزیں چلانی ہیں۔ بے شک پریشانی کی بات ہے’۔
Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi
New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...
Read more





