گاندربل: سیاسی وسماجی کارکن محمد امین شاہ نے آج ضلعی انتظامیہ گاند ربل بالخصوص ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا کا موجودہ کوویڈ 19 صورتحال کے دوران گاندربل کے لوگوں کو خدمات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ شاہ نے کہا کہ کمشنر چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضلع میں کوویڈ ۔19 انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کے اس وباء میں ڈی سی کے ساتھ ساتھ دیگر افسران اور اہلکار بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ شاہ نے سی ایم او گاندربل ڈاکٹر مہراج الدین اور دیگر ہیلتھ ورکرز کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتھک کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو اسپتال میں آکسیجن کی وافر مقدار میں دستیابی سمیت تمام ضروری انتظامات کررہے ہیں۔ شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں
پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ
13 جنوری 2025 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کا دورہ کیا تاکہ زی-مور ٹنل کا افتتاح کریں،...
Read more