سری نگر، 6 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد اب تمام انڈور کھیل سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام ‘قریبی رابطہ کھیلوں’ بشمول مکا بازی، کشتی، جوڈو کراٹے، کباڈی، کھو کھو، ٹائیکانڈو اور ووشو کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت کے پرنسپل سکریٹری کی طرف سے جاری اس حکم نامے میں کہا گیا ہے: ‘حالیہ دنوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے قریبی رابطہ کھیلیں کھیلنے والے نوجوانوں میں یہ وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے’۔
اس میں کہا گیا ہے: ‘لہٰذا تمام قریبی رابطہ کھیل سرگرمیاں جیسے مکا بازی، کشتی، جوڈو کراٹے، کباڈی، کھو کھو، ٹائیکانڈو اور ووشو اگلے احکامات تک معطل رہیں گی’۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے: ‘تاہم باقی تمام آوٹ ڈور کھیل سرگرمیاں اس شرط کے ساتھ جاری رہیں گی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد ہوگا’۔
یو این آئی
گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان
وادی کشمیر کا ہر حصہ قدرتی خوبصورتی کا شاہکار ہے البتہ اگر ہم اس کے شمال میں واقع ضلع بانڈی...
Read more