سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں حکام نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہاں کوروناوائرس سے متاثر517نئے کیس سامنے آگئے۔ان میں421کا تعلق وادی کشمیر جبکہ96کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر131938افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خطے میں کورونا سے پانچ مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ان میں ایک موت جموں میں جبکہ چار مریضوں کی اموات کشمیر میں ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع مسلسل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے جہاں173نئے کیس سامنے آئے۔ بارہمولہ ضلع میں86ایسے کیس ظاہر ہوئے۔آج بڈگام میں88کیس سامنے آئے۔جموں ضلع میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران62کورونا کے کیس سامنے آئے ہیں۔
حکام نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاہم عوامی حلقے اس بات کو لیکر پریشان ہیں کہ آخر مسافر گاڑیوں اور اسی طرح کے دوسرے مقامات پر کس طرح احتیاط سے کام لیا جاسکتا ہے۔ عوامی حلقے طالب علموں کیلئے بھی فکر مند ہیں جو سکولوںمیںکوئی احتیاط نہیں برتتے ہیں۔