جموں/02فروری 2021 ئ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج باغِ بہور میں ماڈل پھولبانی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری پھولبانی ، پارکس اور گارڈنز شیخ فیاض احمد بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل سینٹر عام لوگوں بالخصوص علاقے کے مقامی لوگوں کے لئے فائد ہ مند ثابت ہوگا۔ماڈل پھولبانی سینٹر کو تین برسوں میں 444.53 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کے مختلف اجزا¿ ہوں گے۔ اِس مرکز میں شمسی پلانٹ، تیز مستول لائٹس کی تنصیب ، ہائیڈرنٹ سسٹم بھی لگایا جائے گا اور اس میں متعدد چیزوں کے علاوہ پالی گرین ہاو¿سز بھی ہوں گے۔مشیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ مرکز کو احتیاط سے تیار کیا جائے اور تمام ڈیزائن اور ڈرائینگ کا اضافی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماڈل سینٹر کی ترقی میں فنسنگ ، حفاظتی فصیل بندی ، فلڈ چینل کو بھی اہمیت دی جانی چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سینٹر مقامی لوگوں کے لئے بہت سے طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ بعدمیں انہوں نے ماڈل سینٹر کے مختلف اجزا¿کی سائٹ فیئر تعمیرات کا معائینہ کیا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جائے۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری پھولبانی شیخ فیاض احمد نے اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز مقامی لوگوں کے لئے راہیں ہموار کرے گا اور کہا کہ ایک بار ترقی یافتہ ہونے کے بعدسینٹر کسانوں کو تربیت فراہم کرے گا اور دوسرے علاقوں میںنقل و حمل کے علاوہ مختلف اقسام کی پھولوں کی کاشت میں خود کفیل ہوگا۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more







