Wednesday, June 24, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

بھٹناگر نے ضلع ادھمپور کا تفصیلی دُورہ کیا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
02/02/2021
A A
بھٹناگر نے ضلع ادھمپور کا تفصیلی دُورہ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

جاری ترقیاتی منصوبوں ، تعلیمی مراکز کا معائینہ کیا
جموں/02فروری 2021 ئ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ضلع اودھمپورمیںجاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور داکٹر پیوش سنگلا، ایس ایس پی اودھمپور سرگن شکلا، سپیشل ڈیوٹی آفیسر جوگندر سنگھ رائے ، آر اینڈ بی ، جے کے پی سی سی ،جل شکتی اور پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینئر ، متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔ جھجر پنتھال روڈ پر 160 ایم سپین ڈبل لین موٹریبل پل کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ یہ پُل 19.39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد 12 کلومیٹر سے بھی زیادہ مسافت کم ہوجائے گا۔ مشیر کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ پُل کی وساطت سے ہسپتال کی طرف سفر کرنے میں بھی آسانی ہوگی ۔مشیر نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو پروجیکٹ کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور ان پر زور دیا کہ پروجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے ٹکری چناس روڈ پر 30 لاکھ سپن موٹریبل پُل پر جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائینہ کیا جس میں تخمینہ 2.75 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اِس منصوبے کا 75 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام امسال مارچ کے آخیر تک مکمل ہوجائے گا۔مشیر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ مذکورہ منصوبے کے کام کی رفتار میں سرعت لائیں اور مقررہ قت کے اندر مکمل کریں۔دریں اثنا مشیر بھٹناگر نے نے پھلٹا اور ملیہار میں واٹر سپلائی سکیموں کے جاری کاموں کا بھی معائینہ کیا۔ مشیر کو جانکاری دی گئی کہ پھلٹا سکیم 3.59 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ جون 2021ءہے جبکہ ملہار سکیم 7.16 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہی ہے اور یہ دسمبر 2021ءتک مکمل ہو جائے گی۔مشیر بھٹناگرنے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی ، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول گڑھی اور گورنمنٹ مڈل اسکول پھلٹا کا بھی دورہ کر کے ان تعلیمی مرکز کا تفصیلی معائینہ کیا۔ہائیر سیکنڈری گڑھی میں مشیر نے وَبائی مرض کووِڈ۔19کے بعد کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد اساتذہ اور طلاب سے تبادلہ خیال کیا۔ مشیرموصوف نے سکول کے بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی معائینہ کیا اور نئی قائم کردہ آئی سی ٹی لیبارٹری کا بھی معائینہ کیا۔مشیر موصوف نے پرنسپ سے کہا کہ وہ کووِڈ۔19 کے انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے کے لئے طلاب کی روزانہ بنیادوں پر سکریننگ کروانے کے علاوہ ادارے میں ضروری کووِڈ ہدایات پر من و عن عمل کریں۔اُنہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ کہ وہ تمام سہولیات جیسے سینی ٹائزر ، صابن اور دیگر مطلوبہ ضرورتوں کو طلاب کے لئے دستیاب رکھیں۔مڈل سکول گڑھی اور پھلٹا کے بارے میں مشیر بھٹناگر نے متعلقہ افسروں کو سکول عمارت کی تزئین و آرائش کروانے کی ہدایت دی اور کہا طلاب کے لئے سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کریں۔بعد میں مشیر بھٹناگر نے ضلع کے اعلیٰ سول اور پولیس اَفسران سے تفصیلی ملاقات کی۔

Previous Post

مشیر بصیر خان نے باغ بہور میں ماڈل پھولبانی سینٹر کاسنگ بنیاد رکھا

Next Post

نوین چودھری نے محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
نوین چودھری نے محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

نوین چودھری نے محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.