Sunday, August 2, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین عہدہ کے لیے ریزرویشن کے طریقہ پر کانگرس کا سوالیہ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
17/01/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026

حکومت فوری طور ترمیم کرے،سڑک سے عدالت تک لڑائی لڑی جائےگی: رویندر شرما جموں 16جنوری:جموں و کشمیر کانگرس نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین عہدہ کے لیے حکومت کی طرف سے طے کیے گیے فارمولہ پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے اسےخلاف قواعد اور نا قابل قبول قرار دیا ہے۔پارٹی نے لیفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور اس میں ترمیم کر کے چیر مین چناؤ کےلیےبھی وہی فارمولہ اپنائے جو پنچ ،سرپنچ ،بی ڈی سی چیر مین اور خود ضلع ترقیاتی کونسل ممبران کے الیکشن میں اپنایا گیا نیز پنچایتوں بالخصوص بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی پر بھی دل بدلی مخالف قانون کا اطلاق کیا جائے۔یہاں پر پارٹی صدر دفتر واقع شہیدی چوک میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگرس کے ترجمانِ اعلیٰ رویندر شرما نے بتایا کہ جس طرح کا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے اس سے ایک طرف ریزرویشن قواعد کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں تو دوسری طرف” آیا رام گیا رام ” کی حوصلہ افزائی ہونے کے پورے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنچایت راج ایکٹ میں خواتین کو 33فیصد ریزرویشن دلانے کے لیے کانگرس نے کافی کوشش کی تھیں اور اس سلسلہ میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ مخلوط حکومت کے دوران پارٹی پنچایت راج ایکٹ میں ترامیم لانے میں کامیاب ہوئی تھی حالانکہ آج بی جےپی کریڈٹ لینےکی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2011 کے پنچایت انتخابات میں جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دی گئی اور پنچ اور سرپنچ حلقے ریزر و ہوئے جس کے لیے 1،4،7،10 کا فارمولہ اپنایا گیا۔اس کے بعد 2018 کے پنچایت انتخابات میں پنچ اور سرپنچ عہدوں کے لیے ریزرویشن کی ترتیب مطابق ایکٹ بدل گئی لیکن 2019 کے اواخر میں چونکہ بلاک ترقیاتی کونسل کےچناؤ پہلی بار ہو رہے تھے اس لیے خواتین کی ریزرویشن 1،4،7 کی ترتیب سے ہوئی۔حالیہ ڈی ڈی سی الکشن بھی چونکہ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ہوئے اس لیے ان میں بھی ریزرویشن کی یہی ترتیب اپنائی گئی۔لیکن اب چیر مین عہدوں کے چناؤ کے لیے اچانک ترتیب بدلی جارہی ہے اور وہ بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد جس سے پس پردہ وجوہات واضحہو جاتی ہیں۔کانگرس ترجمان ِ اعلیٰ رویندر رما نے کہا کہ24 اکتوبر 2020 کو ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق جو حکمنامہ جاری ہوا اس میں بھی اسی فارمولے کا اطلاق کیا گیا تھا لیکن 14 جنوری 2021 کو جاری حکمنامے میں من مانے طریقے سے پورے ریزرویشن فارمولے کو الٹ پلٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس سسٹم کے ساتھ ہے اور چاہتی کہ خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کے ساتھ ساتھ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کو آئین ہند کی 73ویں ترمیم کے تحت آبادی کے تناسب سے ڈی ڈی سی میں حصہ داری ملے لیکن اس کے لیے مطا بق قواعد اور شفاف طریقہ اپنایا جانا چاہیے نہ کہ من مانے ڈھنگ سے کسی طبقہ کو محروم کیا جائے۔رویندر شرما نے الزام لگایا کہ بی جے پی حزب ِ اختلاف کو ڈی ڈی سی سے باہر کرنے کے لیے یہ ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جب کسی بھی الکشن سے قبل مرکزی یا پنچایت و بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں ریاستی الیکشن کمیشن کل جماعتی میٹنگ طلب کرتا ہےتو حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟نیز ان انتخابات سے قبل ریزرو اضلاع کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا تاکہ سیاسی جماعتیں اسی مناسبت سے اپنے امیدوار کھڑےکرتیں؟۔انہوں نے الزام لگایا کہ چونکہ بی جےپی اپنی توقع کے مطابق کامیابی حاصل نہ کر سکی اور 20 اضلاع میں سے محض 5 میں اکثریت تک پہنچ پائی اس لیے اب چور دروازے سے ضلع ترقیاتی کونسلوں پر قبضہ کر نا چاہتی ہے۔کانگرس ترجمان ِ اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی اس ضمن میں لفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ چکی ہے اور اس کاکوئی مثبت جواب نہ ملا تو پھر سڑکوں سے لے کر عدالت تک اس من مانی کو چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے اس پر بھی سوال اٹھایا کہ اگر بلدیاتی چناؤ میں کھلی ووٹنگ کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے تو پھر ڈی ڈی سی الیکشن میں خفیہ ووٹنگ کا کیامقصد ہے؟۔رویندر شرما نے کہا کہ حکومت عوامی فتوے کی نفی کر کے من مانی پر اتر آئی ہے جس کی کانگرس ہر گز اجازت نہیں دےگی اور ہر سطح پر اس کی مخالفت کی جا ئے گی۔

Previous Post

Congress questions change of women reservation roaster for DDC Chairpersons.

Next Post

New India Samachar

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns
Home

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

by Gadyal Desk
25/07/2026
0

New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...

Read more
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026
DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

24/07/2026
DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

20/07/2026
India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025
Next Post

New India Samachar

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.