چرارشریف سے تیلہ سرہ اور راہکائی تک کی شاہراہیں انتہائی خستہ
لوگ پریشان ڈپٹی کمشنر بڈگام سے مداخلت کی اپیل/ ایڈوکیٹ جاوید محمد حبی
شاہین امین
بڈگام//چرارشریف سے تیلہ سرہ اور چرارشریف سے راہکائی کی شاہراہیں انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو پریشانیاں لاحق ہوئی ہیں۔
ایڈوکیٹ جاوید محمد حبی نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔نمائندے شاہین امین کے مطابق چرارشریف سے تیلہ سرہ اور چرارشریف سے راہکائی تک کی شاہراہیں اس قدر خستہ ہے کہ ڈرائیوروں نے ان شاہراہوں پر سفر کرنا بھی اب بند کر دیا ہے۔
ایڈوکیٹ جاوید محمد حبی نے کہا کہ چرارشریف سے تیلہ سرہ شاہراہ دو اضلاع بڈگام اور پلوامہ کو ملاتی ہے۔اور چرارشریف سے راہکائی شاہراہ تاریخی مقام روپہ ون تک جاتی ہے جہاں پر حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی رح سے منصوب ایک زیارت ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکام ان شاہراہوں کو ٹھیک کرنے کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کر رہے ہیں۔
ایڈوکیٹ جاوید محمد حبی نے بتایا کہ شاہراہوں کی مرمت کی خاطر سبھی دروازے کھٹکھٹائے لیکن لوگوں کی آواز ہمیشہ صدابہ صحرا ثابت ہوئی۔ایڈوکیٹ جاوید محمد حبی نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔