پیرزادہ سعید
کرناہ //مقامی تجارت کو مضبوط کرنے اور متعلقہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی ایک ٹھوس کوشش میں کرناہ کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) ظفر لون نے بیوپار منڈل کے صدر حاجی تسلیم میر کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی ۔ ایس ڈی ایم کے دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ میں تاجروں کے مسائل اور مشکلات کے علاوہ مختلف چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بیوپار منڈل کرناہ کی
قیادت میں وادی کرناہ کے 300 سے زائد دکانداروں نے ایس ڈی ایم کرناہ کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا۔ تاجروں نے اس دوران بہت سارے مسائل اور مطالبات کو سنجیدگی سے پیش کیا ، اور ایس ڈی ایم کرناہ نے فوری حل اور تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، انتظامی عمل کو ہموار کرنے، اور سازگار کاروباری ماحول کو فروغ دینے کےلئے حکمت عملی وضع کی۔ ایس ڈی ایم ظفر لون نے مقامی اداروں کےلئے انتظامیہ کی بھرپور حمایت اور ان کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔حاجی تسلیم میر نے بتایا کہ انہوں نے ایس ڈی ایم کے سامنے غیر مجاز خوردہ سرگرمیوں اور NH 701 کے کام کے آغاز سے درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی انہوں نے کرناہ کے دکانداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے انتظامیہ سے فوری کارروائی پر زور دیا۔
JKAP Appoints Feroz Ahmad Ganie as Zone President for Lolab
Kupwara: Jammu Kashmir ApniParty (JKAP) has appointed Feroz ahamed Ganie sogami. as the new Zone President for Lolab. The announcement...
Read more