پیرزادہ سعید
کرناہ //جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے ایک حکم نامہ زیر نمبر 58-بی 2024 مورخہ 21فروری 2024 کے تحت تحصیل سطح پر قائم بورڈ دفاتر کو ضلعی سطح کے دفاتر سے منسلک کیے جانے کے لیے صوبہ جموں اور صوبہ کشمیر میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے.کمیٹی کو تین ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات بورڈ کو پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے . جن تحصیل سطح کے دفاتر کو منسلک کرنے کی تجویز ہے ان میں بعض دور دراز پہاڑی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں جو ضلع ہیڈ کوارٹر سے ستر اسی کلو میٹر دور ہیں.ان دفاتر میں سے ایک دفتر ٹنگڈار کرناہ ہے جو ضلع ہیڈ کواٹر کپوارہ سے ستر اسی کلو میٹر دور سرحدی علاقہ میں قائم ہے جو موسم سرما کی ناساز گاری کی وجہ سے کئی دنوں تک ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹا رہتا ہے.
تحصیل برانچ آفس کو ضلع ہیڈ کواٹر سے منسلک کیے جانے کے مجوزہ حکم نامہ کے بعد کرناہ کےطلباء وطالبات اور ان کے والدین میں تشویش پھیل گئی ہے.اگرچہ بورڈ نے ان دفاتر کے منسلک کیے جانے کی بڑی وجہ آن لائن سسٹم قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود کئی ایسے پیچیدہ معاملات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں جب امیدواروں کو بورڈ اور سکول کے درمیان کئی چکر کاٹنے پڑتے ہیں .کرناہ میں اس وقت 13 ہائی سکول اور 6 ہائر سکینڈری سکول میں سینکڑوں طلاب بورڈ کی رجسٹریشن امتحانات اور سرٹیفکیٹ عمل میں شریک ہوتے ہیں. تحصیل بورڈ آفس کے منسلک کیے جانے کے بعد ایک امیدوار یا سکول میں داخلہ اور امتحانات انچارج اساتذہ کو کپواڑہ جانا ہوگا جو کم از کم دو دن کا وقت لے گا. اس حوالے سے سول سوسائٹی کرناہ طلباء وطالبات اور والدین مذکورہ کمیٹی سے مانگ کرتی ہے کہ کرناہ کی جغرافیائی صورت حال اور طلباء وطالبات کی سہولت کے پیش نظر تحصیل آفس ٹنگڈار کو منسلک نہ کیا جائے
Cluster Head Model Higher Secondary School Sawjian Convenes Crucial Meeting with School Heads
Jr.Sheikh Tariq POONCH, In response to the directives of Director School Education Jammu and Chief Education Officer...
Read more