پیرزادہ سعید
کرناہ //پہاڑی ایڈوائزی بورڈ کے سابق ممبر اور معروف پہاڑی رہنما عبدالمجید زندہ دل ،نامور ادیب، شاعر، محقق، گلوکار تہ تھیٹریسٹ عبدالرشید قریشی، معروف ڈامہ نویس عبدالرشید لون غمگین،ادیب قلمکار اور معروف سماجی کارکن میر حیدر ندیم نے پوری پہاڑی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی جے پی سرکار کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پہاڑیوں کی ترقی کی راہ ہمور ہوئی ہے، جنہوں نے برسوں سے اس کےلئے جدوجہد کی ، وقت کی حکومت نے اُن کی یہ دیرانہ مانگ کو پورا کر کے قبیلہ کے لوگوں کے دل جیت لئے اور قوم کا بچہ بچہ اس فیصلے کو یاد رکھے گا ۔زندہ دل نے کہا ” ہمارا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا “۔رشید قریشی نے کہا” اب ہماری ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ۔“لون نے کہا کہ پہاڑی قبیلہ کی ایس ٹی جدوجہد کا منزل تک پہنچنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ جبکہ میر حیدرندیم نے کہا کہ 6اور 8فروری2024کا دن جموں وکشمیر کے پہاڑی قبیلہ کےلئے تاریخ ساز دن رہا ہے، پہاڑی قبیلہ کی چار دہائیوں سے جاری جدوجہد رنگ لائی ہے ہم اس کےلئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیںاور پہاڑی قبیلہ کا بچہ بچہ بی جے پی سرکار کا شکر گزار ہے ۔اپنے ایک بیان میں سب نے اُن مرحومین کو بھی آج کے دن پر خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اس کےلئے جدوجہد کی ۔
Schools to Reopen in Non-Border Districts, Closure Continues in Border Areas: Div Com Jammu
Jammu, May 12 (JKNS): The Jammu divisional administration has announced the reopening of educational institutions in non-border districts, while schools...
Read more