سرینگر، 16 جنوری2024/ بھارت کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے مقامی انتظامیہ میں اکاونٹنٹ کی کمی کو دور کرنے کے لئے تیار کردہ آن لائن سرٹیفکیشن کورس متعارف کرائے ہیں۔ گرام پنچایتوں اور میونسپلٹیوں پر گہری توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کورس کا مقصد ایک ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا ہے، جو مقامی کھاتوں کو برقرار رکھنے والے افراد کے لئے عارضی روزگار کے مواقع اور اجرت پیش کرتا ہے۔
پنچایتوں کے اکاونٹنٹ کے لئے سرٹیفکیٹ کورس (سی اے پی) اور میونسپل باڈیز کے اکاو¿نٹنٹ کے لئے سرٹیفکیٹ کورس (سی اے ایم بی) مختلف سطحوں پر ساختی تعلیم فراہم کرتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شرکاءنچلی سطح پر موثر مالیاتی انتظام کے لئے ضروری مہارت حاصل کریں۔
یہ کورس قابل استتاعت ہیں اور ہر کورس کے لئے انرولمنٹ فیس 590 روپے ہے اور افتتاحی بیچ کے لئے رجسٹریشن 31 جنوری ، 2024 کو ختم ہوگی۔ امتحانی عمل ایک منظم ٹائم لائن کی پیروی کرتا ہے ، جس میں رجسٹریشن کے اختتام کے ایک ماہ بعد اسکریننگ امتحان اور اسکریننگ کے نتائج کے اعلان کے دو ماہ بعد ایک اہم امتحان شامل ہے۔
آئی سی اے آئی ہندی اور انگریزی سمیت 10 زبانوں میں ای -اسٹڈی مواد فراہم کرکے رسائی میں اضافہ کرتا ہے۔
یہ کورس 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 12 ویں پاس امیدواروں کے لئے دستیاب ہیں، جو لوگوں کو پنچایتوں یا میونسپل باڈیز کے لئے اکاو¿نٹ تیار کرکے مقامی مالی انتظام میں نمایاں حصہ ڈالنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتے ہیں۔ خواہشمند اکاو¿نٹنٹ سرکاری ویب سائٹ [https://lba.icaiarf.org] (https://lba.icaiarf.org.in/) کے ذریعے ان تبدیلی کے کورسز کے لئے اندراج کرسکتے ہیں اور مقامی ترقی پر مثبت اثر ڈالتے ہوئے اپنی اکاونٹنگ کی مہارت کو بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
….٭….
(ق س/ط ار/ م پ/ ال ا : 16-01-2024)
Sakeena Itoo visits reviews arrangements for 10th Muharram at Shahoo Kulgam
Kulgam: Minister for Health and Medical Education, Social Welfare and Education, Sakeena Itoo on Saturday visited Imam Baras at Shahoo...
Read more