یہ خبر پہلے ہی دی جاچکی ہے کہ معروف ثقافت ساز، ادیب، شاعر براڈکاسٹر اور گلشن کلچرل فورم کشمیر کے بانی گلشن بدرنی صاحب کی نانی زونا بیگم کا انتقال ۱۹ ڈسمبر ۲۰۲۳ء کو اُن کے آبائی گاؤں بدرن بیروہ میں ہوا۔ اور یہاں ہی اُن کے آبائی مقبرہ میں اُن کی تدفین عمل میں آئی۔
اس سانحہ ارتحال کے موقعے پر وادی کے اطراف واکناف اور ملک کے مختلف حصوں سے علمی، ادبی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی اداروں نیز دیگر ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے جناب گلشن بدرنی اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ ان کے گھر جاکر اور پرنٹ، الیکٹرانک یا سوشل میڈیا کی وساطت سے ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت، دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکیا ہے۔ آج چوتھے دن بھی اُنکے ہاں مختلف مکاتیبِ فکر کے لوگوں اور ہمدردوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بدرنی صاحب کے ساتھ ساتھ جو دیگر پسماندگان اس سانحہ ارتحال میں شامل تھے ان میں مرحومہ کے فرزند مشتاق احمد بیگ، معالج ڈاکٹر فیروز احمد خان، معالج ڈاکٹر گوہر محی الدین، معلم سلیمہ رشید، عبدالرشید خان، منصور آٹو موبائیلز کے مالکان، عاشق حسین ڈار، اور غلام محی الدین بٹ شامل ہیں۔ ہم اُن تمام اداروں، انجمنوں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ ہمارے غم میں شریک رہے اور ہمارے ساتھ اظہارِ یکجہتی و ہمدردی کرتے رہے۔ مختلف اداروں اور گراں قدر شخصیات کا فرداً فرداً نام لیکر شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں۔ لیکن پھر بھی ہم چند انجمنوں، اداروں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔ جن ادبی انجمنوں کے وفود، نمایندے اور تعزیتی پیغامات ہم تک پہنچ گیۓ اُن میں کشمیر مرکزِ ادب و ثقافت چرار شریف، انجمنِ ثقافت علی گڑھ، فرنٹ لاین میڈیا کشمیر، بزمِ ادب گلمرگ، بزمِ شعرو بزمِ شعروادب شمالی کشمیر، آکاش کلچرل فورم پوشکر، بزم ادب بٹہ پورہ کانہامہ، کشمیر بزمِ ادب سنگرامہ، اندر کلچرل فورم اندر کوٹ، ایڈٹوریل بورڈ روزنامہ تعمیل ارشاد، ایڈٹوریل بورڈ روزنامہ آفاق سرینگر ، صوت الاولیا یونٹ مکہامہ بیروہ کے علاوہ سابقہ ایم، ایل، سی جناب محمد یوسف ٹینگ، معروف سیاست داں جناب غلام حسن میر، پروفیسر بشر بشیر، پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر فاروق فیاض، ڈاکٹر رفیق مسعودی، شہناز رشید پروفیسر عبدالجبار گوکہامی، پروفیسر مشتاق احمد زرگر، پروفیسر مجروح رشید، جناب شمشاد کرالواری،جناب شہناز رشید، جناب رحیم رہبر، جناب علی محمد گوہر، عبدل خالق شمس، عنایت گل، سرور بلبل، شبیر احمد شبیر، نزیر احمد ریشی، محمد اشرف شاہ، جناب مشتاق علی احمد خان، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، جناب نثار نسیم، جناب شاھد دلنوی، جناب یوسف صمیم، نعت خواں غلام حسن غمگین عابد اشرف، شہباز ہاکباری غلام حسن بابا، حسرت حمید آکاش امین بٹ، رشید سرشار علی شیدا، عنایت گل ، بشارت عبداللہ ، سید اویس کوثر ، ارشاد ماگامی ، ڈاکٹر جاوید انور ، ڈاکٹر نزیر آزاد ، توصیف رضا، رشید کانپوری ، ناظم نزیر ، ابن آکاش پوشکر، عبدالاحد دلبر، فیاض تلگامی، ایڈوکیٹ سجاد احمد کھانڈے ، ظہور ہائیگامی، دوارکا ناتھ سادھو مجید مجازی ممتاز گوپھبلی، رشید سرشار، مولوی محمد مقبول، گلشن کلچرل فورم کے صدر سید بشیر کوثر، لطیف نیازی، اشوک کاک، مقبول شیدا، خورشید خاموش، عبدالاحد دلدار، پیرزادہ محمد اشرف عبدال احد شہباز، روزنامہ آفاق سے وابستہ بشیر قادری شامل ہیں۔






