Sunday, June 8, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

باغ گل لالہ وادی کے قدرتی مناظر کی رونق مزید دوبالا کرتا ہے: بصیر خان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
25/03/2021
A A
Advisor Farooq Khan interacts with medalists of 20 KM Mass-Start Cycling competition
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 25 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ وادی کے قدرتی مناظر کی رونق مزید دوبالا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس باغ کی سیر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس باغ کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لئے انتظامیہ نے دس کروڑ روپے کے لاگت کے ایک نئے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغ گل لالہ میں 3 اپریل سے چھ روزہ ٹیولپ فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا جس میں جموں وکشمیر کی ثقافت، دستکاری، فلوریکلچر وغیرہ کی نمائش کی جائے گی۔
موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع باغ گل لالہ کو سیاحوں و مقامی لوگوں کے لئے کھولنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر قدرتی مناظر کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے اور باغ گل لالہ اس کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کرتا ہے پہلے سیاح یہاں آکر صرف مغل باغوں کی ہی سیر کرتے تھے لیکن آج باغ گل لالہ کی سیر کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی و غیر مقامی سیاح باغ گل لالہ کو دیکھنے ضرور آتے ہیں اور اس کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور آج پہلے ہی دن بے شمار سیاح یہاں آئے ہوئے ہیں۔
موصوف مشیر نے کہا کہ انتظامیہ نے باغ گل لالہ کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے باغ کے پس مننظر میں دس کروڑ روپے کے لاگت کے نئے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغ کے پس منظر میں ایک چیری باغ اور دیگر دلکش پیڑ پودے اور پھول لگائے جائیں گے۔
موصوف نے کہا کہ آج یعنی 25 مارچ سے باغ گل لالہ کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے اور 3 اپریل سے یہاں ٹیولپ فیسٹول شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہاں 3 اپریل سے ٹیولپ فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا جو چھ دنوں تک چلے گا اس کا افتتاح لیفٹیننٹ گونر صاحب کریں گے اور اس فیسٹول کے دوران جموں وکشمیر کے ٹورازم، کلچر، فلوریکلچر، دستکاری، آرٹ وغیرہ کی نمائش کی جائے گی تاکہ سیاح یہاں کے قدرتی مناظر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے کلچر سے بھی آشنا ہو سکیں’۔
مسٹر خان نے سیاحوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو چاہئے کہ باغ کی خوبصورتی سے الطف اندوز ہونے کے دوران کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے۔
وادی میں نئے سیاحتی مقامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘انتظامیہ جموں و کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے ایک جامع پالسیی پر کام کر رہی ہے جس طرح بڈگام میں دودھ پتھری اور بھدرواہ میں بھسولی کو سیاحتی مقام کے بطور ابھارا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو جموں و کشمیر میں بہت جلد نئے نئے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے وادی کے لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں ٹویٹ  کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘وادی کے لوگوں کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے اور سیاحوں کو یہاں آکر قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونا چاہئے’۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

ملک میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

Srinagar DLSCC sanctions over Rs 14 lakh as compensation in favour of victims

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Srinagar DLSCC sanctions over Rs 14 lakh as compensation in favour of victims

Srinagar DLSCC sanctions over Rs 14 lakh as compensation in favour of victims

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.