Monday, June 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

اکاش وانی کی طرف سے کرناہ میں پہاڑی وراٹی شو منعقد ملک کے سرکردہ شاعر ساگر پنڈت کالیہ اور سید حفیظ مسعودی سمیت دیگر شعرا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
25/08/2023
A A
اکاش وانی کی طرف سے کرناہ میں پہاڑی وراٹی شو منعقد ملک کے سرکردہ شاعر ساگر پنڈت کالیہ اور سید حفیظ مسعودی سمیت دیگر شعرا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Congress Committed to Holistic Development of Pulwama. Umer Jaan

Congress Committed to Holistic Development of Pulwama. Umer Jaan

08/06/2025
Sakeena Masood inaugurates, addresses National Academia Industry Conclave 4.0 at IUST

Sakeena Itoo greets people on auspicious occasion of Eid-ul-Adha

07/06/2025

حضرات نے تازہ کلام پیش کئے
پیرزادہ سعید
کرناہ// اکاش وانی سرینگر کے شعبہ شہربین اور پہاڑی پروگرام کی ٹیم نے
کرناہ کا اپنا 3روزہ دورہ مکمل کیا ۔ اس سے قبل ٹیم کی طرف سے کرناہ
کلچرل ہال میں ایک یوٹی سطح کا پہاڑی وراٹی شو منعقد ہوا جس میں مختلف
اضلاع سے آئے ہوئے پہاڑی زبان کے سرکردہ شاعروں نے اپنے اپنے کلام پیش
کئے جبکہ پہاڑی کلچرل کلب کے فنکاروں نے لوک گیت پیش کر کے وہاں موجود
حاضرین سے خوب دات حاصل کی۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض ملک کے
سرکردہ شاعر پریم ساگر کالیہ جو ادبی دنیا میں ساگر پنڈت کے نام سے مشہور
تھے نے انجام دیئے، جبکہ 104انفنٹری برگیڈ کے برکمانڈر این کے داس اور
ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر مہمان زی وقار کی حیثیت سے وہاں
موجود تھے۔پروگرام میں سابق ایم ایل اے کرناہ ایڈوکیٹ راجہ منظور،بار صدر
کرناہ قاضی محبوب ، سیول سوسائٹی کرناہ کے چیئرمین پیرزادہ ایس ڈی قریشی
کے علاوہ پہاڑی وادبی تنظیموں سے وابستہ عہدیداران ،پنچایتی اراکین اور سابق فوجی اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔محفل مشاعرے میں جن شعرا حضرات نے
شرکت کی ان میں معروف بزرگ شاعر عزیم خان ، عزیز دشنوئی ،سید حفیظ مسعودی
، عبدالرشید قریشی ،عبدالرشید لون غمگین، پرویز مانوس، دانش اشفاق ترک، خواجہ پرویز ، افتخار قریشی ،مشکور شاد موجود تھے جنہوں نے جی ٹونٹی کے تعلق سے اپنے اپنے تازہ کلام پیش کئے اس مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف ادیب اور شاعر میر حیدر ندیم نے انجام دئے ۔پہاڑی زبان وادب کے معروف شاعر اور ادیب حفیظ مسعودی نے شمس بری پہاڑی پر اپنا تازہ کلام پیش کر کے کرناہ اور کیرن کی تحریک بیان کی ۔پروگرام کے دوران نیولائٹ پبلک ماڈل اسکول چترکوٹ کے بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرم پیش کئے پروگرام کی دوسری نشست کا آغاز پہاڑی موسیقی سے ہوا، جس دوران سجاد قریشی اور ٹیم نے پہاڑی گیت ’اسیں پہاڑی پُتر پہاڑاں دے‘ پیش کیا جس نے محفل کو چارچاند لگا دیئے اور محفل میں موجود کچھ لوگ روایتی ’ لوک ناچ کرنے لگے ۔اس دوران آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے شعبہ شہربین اور پہاڑی پروگرام کے سربراہ مقصود احمد نے مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کےلئے شکریہ ادا کیا ،اور کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام دور افتادہ علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے اس دوران 104انفنٹری برگیڈ کے کمانڈر این کے داس اور کرناہ کلچرل کلب کے عہدیدران کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ فوج نے اس پروگرام کو کرناہ میں منعقد کرانے میں بھرپور تعاون پیش کیا ہے ۔آخر پر تقریب میں موجود شرکاءکو انعامات سے بھی نوازہ گیا۔معلوم رہے کہ ریڈیو کی ٹیم 23اگست کو کرناہ پہنچی تھی جس میں ضمیر اندرابی پریم جیت سنگھ اور زبیر قریشی شامل تھے ۔ شہربین کے نگران مقصود احمد کی سربراہی میں ٹیم جمعہ کو واپس سرینگر پہنچ گئی جہاں کرالپورہ میں صحافیوں کی ایک ٹیم نے معروف صحافی اشرف چراغ کی سربراہی میں ٹیم سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مژھل جمگنڈ اور دیگر سرحدی علاقوں میں بھی ایسے ہی پہاڑی کلچرل شوز کا انعقاد کرایا جائے ۔مقصود احمد نے انہیں یقین دلایا کہ مستقبل میں ان علاقوں میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرائے جائیں گئے تاکہ نوجوانوں کے ہنر کو نکھارا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اوڑی اور گریز میں بھی اس طرز پر پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کےلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

DC B’la reviews progress of works under District Capex Budget, CSS, BADP & other Sectors

Next Post

Man dies after tree falls on him in Kupwara

Related Posts

Congress Committed to Holistic Development of Pulwama. Umer Jaan
Kashmir

Congress Committed to Holistic Development of Pulwama. Umer Jaan

by Gadyal Desk
08/06/2025
0

Pulwama: The Indian National Congress remains firmly committed to the overall development and progress of Pulwama district, said Umer Jaan...

Read more
Sakeena Masood inaugurates, addresses National Academia Industry Conclave 4.0 at IUST

Sakeena Itoo greets people on auspicious occasion of Eid-ul-Adha

07/06/2025
CM Omar launches JK Pension Suvidha portal for retiring employees, pensioners

CM Omar Abdullah extends Eid-ul-Azha greetings

07/06/2025
Div Com Kashmir reviews arrangements for Eid Milad-un-Nabi (S.A.W), Friday following

Div Com-(K) greets people on the eve of Eid-ul-Adha

07/06/2025
DC/DM Srinagar chairs meeting of District Level Coordination Committee on  Tobacco Control

DC Srinagar extends greetings to people on Eid-ul-Adha

07/06/2025
Next Post
9 Army soldiers lost lives in Leh accident

Man dies after tree falls on him in Kupwara

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.