کپواڑہ//بٹ مظفر
محمد شفیع شاہ اور محکمہ مال کے دیگر ملازمین کے ہمراہ ہلپل بمہامہ میں گاہچرائ آراضی پر زیر تعمیر دوکانات کو اینٹی انکروچمنٹ کاروائی کے تحت گرا یا ۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے تحصیلدار نائب تحصیلدار درگمولہ اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیلدار موصوف کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف جو کاروائی شروع کی گئی ہے وہ قابل تحسین ہے تاہم علاقہ بمہامہ میں سرینگر کپوارہ قومی شاہرہ کے اطراف واکناف میں ایسے کئ شاپنگ کمپلکس سرکاری زمین پر تعمیر کیے گئے ہیں مقامی لوگوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ایسے کہیں غیر قانونی دوکانات تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ سرکاری اراضی پر کہیں لینڈ مافیا ہونے اپنی ذاتی مقصد حاصل کرنے کے لئے تعمیر کیے ہے تحصیلدار درگمولہ اعجاز احمد خورو نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے تحت علاقے میں بڑے پیمانے پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا جو کسی بھی شخص نے سرکاری زمین ناجائز قبضہ جمایا ہے وہ لوگ از خود سرکاری اراضی کو جبری قبضہ ہٹا دے انہوں نے کہا جن لوگوں نے سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر اپنے تاویل میں لیا ہے ان کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیور کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا





