یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور ضلع رام بن کے بانہال کے درمیان ریل خدمات رواں ماہ کی 22 تاریخ کو گیارہ ماہ بعد جزوی طور پر بحال بحال کر دی جائیں گی۔
کشمیر میں تعینات شمالی ریلویز کے چیف ایریا منیجر ثاقب یوسف نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ متعلقہ اداروں سے گرین سگنل ملنے کے بعد اب 22 فروری کو ریل خدمات جزوی طور پر بحال کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا”فی الحال ہم نے بڈگام سے بانہال اور بڈگام سے بارہمولہ کے درمیان ایک ایک ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ سب کچھ ٹھیک رہے تو آنے والے دنوں میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا“۔
ان کا مزید کہنا تھا”ٹرین خدمات کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق پہلے سے موجود گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کے مطابق ہی بحال کی جائیں گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا“۔
ثاقب یوسف نے بتایا کہ وادی میں سیاح اور مقامی لوگ دو سال قبل متعارف کی جانے والی’وسٹاڈوم‘ ایئر کنڈیشنڈ ٹرین سفر سے بھی بہت جلد محظوظ ہوں گے۔
Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi
New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...
Read more






