Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں وکشمیر کا ہر شعبہ اس وقت ترقی کے منازل طے کررہا ہے، سیاحتی سیزن نے امسال پچھلے ریکارڈ مات کئے ایل جی منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
05/07/2022
A A
جموں وکشمیر کا ہر شعبہ اس وقت ترقی کے منازل طے کررہا ہے، سیاحتی سیزن نے امسال پچھلے ریکارڈ مات کئے ایل جی منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

(گھڑیال نیوز ڈیسک (ارشد رسول
نئے جموں وکشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر موجودہ انتظامیہ زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اس وقت جموں وکشمیر ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جموں وکشمیر کے ہرضلع میں تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر بھی سبھی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں پر بھی لوگوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہو اُس کا فوری طورپر سدباب کیا جائے۔ اس وقت جموں وکشمیر میں ہر سو امن و امان کی فضا قائم ہے اور لو گ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سماج کے ہر طبقے کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر جس لگن اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ جموں وکشمیر میں پاور سیکٹر کو مضبوط کرنے کی خاطر ایل جی انتظامیہ نے کئی نئے بجلی پروجیکٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے اب لوگوں کو چوبیس گھنٹے برقی رو میسر ہوگی ۔ ایل جی نے گزشتہ دنوں ہی ایک تقریب کے دوران بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ یہاں کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر کام کر رہی ہیں اور آئندہ کچھ ماہ کے اندر اندر ہی اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاور سیکٹر کو مضبوط و مربوط کرنے سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مختلف سطحوں پر فوائد حاصل ہونگے ۔ جموں وکشمیر میں سیاحت کو پروان چڑھانے اور زیادہ سے زیادہ جموں وکشمیر کی سیر و تفریح پر آنے کی خاطر چوبیس گھنٹے برقی رو ناگزیر ہے۔ ایل جی انتظامیہ نے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد یہاں کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم ہوگی جس پر زمینی سطح پر کام چل رہا ہے۔ ایل جی انتظامیہ نے جموں اور سری نگر شہروں کو جاذب نظر بنانے کی خاطر سمارٹ سٹی پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے اور آئندہ ایک سال کے اندر اندر جموں اور سری نگر شہرمیں لوگوں کو ہر سہولیات دستیاب رہے گی۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو وادی کشمیر کی جانب توجہ مبذول کی جائے گی ۔ سمارٹ سٹی ایک بڑا پروجیکٹ ہے اور اس پر خطیر رقم مختص رکھی گئی ہے ۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر سرینگر اور جموں کے لوگوں کو ہر سہولیات بہم رکھنا ترجیحات میں شامل ہیں لہذا اس ضمن میں زمینی سطح پر کام ہو رہا ہے اور میونسپل کارپوریشن سری نگر اور جموں کو مختلف پروجیکٹوں کی خاطرپیسے بھی واگزار کئے گئے ہیں۔ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جموں وکشمیر میں بے روزگاری پر قابو پانے کی خاطر بھی کئی اہم پروجیکٹوں کو آخری شکل دی گئی ہے جبکہ سروسز سلیکشن ورڈ اور پبلک سروس کمیشن کو ہزاروں پوسٹیں روانہ کی گئی ہیں جنہیں رواں سال کے دوران پُر کرنے کا امکان ہے۔ سروسز سلیکشن بورڈ کو لگ بھگ پانچ ہزار کے قریب اسامیاں پُر کرنے کی خاطر روانہ کی گئی ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کو گزیٹیڈ اسامیوں کو پُر کرنے کے ضمن میں لگ بھگ پانچ سو کے قریب پوسٹس روانہ کی گئی ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے واضح کیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران لگ بھگ پندرہ ہزار سرکاری نوکریاں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فراہم کی گئی ہیں اور آئندہ ایک سال کے دوران مزید بیس ہزار کے قریب سرکاری پوسٹوں کو پُر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ سرکاری نوکریوں پر ہی اکتفا نہیں کیا جاسکتا لہذا موجودہ سرکار پرائیوٹ سیکٹر کو مضبوط کرنے پر کام کر رہی ہیں جس سے ہزارون کی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے جو کاوشیں ہو رہی ہیں وہ سراہنا کے قابل ہے ۔ ایل جی انتظامیہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ہر سطح پر راحت فراہم کرنے اور اُنہیں انصاف فراہم کرنے کی خاطر کارگر اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔ سابقہ سرکاروں نے صرف بلند بانگ اور کھوکھلے دعوئے کئے تاہم موجودہ ایل جی انتظامیہ نے پچھلے دو برسوں کے دوران جو کام کئے اُس کی نظیر ملنا مشکل ہے کیونکہ ہر طبقے ، ہر علاقے کو برابری کی سطح پر انصاف فراہم کیا گیا۔ جموں وکشمیر میں اس وقت امن و امان کی فضا قائم ہے اور لوگ آزا د فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ یہاں پر امن و امان کے قیام کی خاطر کام کر رہی ہیں اور آنے والے ایک سال کے دوران جموں وکشمیر پوری طرح سے حالات معمول پر آجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ لوگوں کی جانب سے حکومت اور ایجنسیوں کو مکمل تعاون فراہم ہے جس وجہ سے وادی کشمیر میں اس وقت امن کی فضا قائم ہے۔ لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل رکھنے میں بھی موجودہ انتظامیہ کی کوششیں قابل تعریف ہے ۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

CS chairs ALAC for implementation of PMFME Scheme in J&K

Next Post

Agnipath Recruitment rally for Kashmiri aspirants from September 17; registration begins today

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Agnipath Recruitment rally for Kashmiri aspirants  from September 17; registration begins today

Agnipath Recruitment rally for Kashmiri aspirants from September 17; registration begins today

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.