Friday, May 16, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں وکشمیر حکومت کی نئی پہل ، نئی فلم پالیسی سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کئے مواقعے کھلیں گے

Gadyal Desk by Gadyal Desk
29/05/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

گھڑیال نیوزڈیسک
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی خاطر جو کام کیا وہ سراہنا کے قابل ہے۔ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد اب فلم سازی کی طرف خصوصی توجہ مبذول کی جارہی ہیں۔ جموں وکشمیر کے خوبصورت مقامات کی شوٹنگ کی خاطر ایل جی انتظامیہ نے ایک خاکہ تیار کیا ہے اور اس حوالے سے بالی ووڈ کے کئی پروڈوسروں اور کلکاروں نے ایل جی کے ساتھ ملاقات کی بھی ہے۔ بالی ووڈ کے ہدایت کاروں نے کشمیرکے دِلکش مناظر کی وجہ سے اَپنی بہت سی فلموں کے لئے فلم بندی کے میدان کے طور پر چنا ہے ۔ ہائی وے ، فینٹم ، فتور، بجرنگی بھائی جان،رازی ، حیدر ، تھری ایڈیٹس اور بہت سی مشہور فلموں کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یونین ٹیریٹری کی فلم پالیسی کے آغاز کے موقعہ پر کہا تھا،‘‘ اِس خطے میں فلم اِنڈسٹری کی مجموعی ترقی کو آسان بنانے کے لئے کام کیا گیا ہے جس میں فلم ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام اور بند سنیما ہالوں کی بحالی شامل ہیں۔’’نئی فلم پالیسی جموں وکشمیر میں فلم اِنڈسٹری کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے ، جموں وکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام اور ٹیلنٹ پول اور شوٹنگ کے تمام مقامات کے لئے ویب سائٹ تک رَسائی فراہم کرنے کے لئے ایک ایپ بنائی گئی ہے ۔نئی فلم پالیسی کی وجہ سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے نہ صرف بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے مقامی کلاکاروں کو بھی ان فلموں میں اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملے گا۔ جموں وکشمیر انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہاں کے گلوکار ، موسیقی کاروں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے اور اس حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے ایک خاکہ تیار کیا ہے جس کی رو سے فلم سازوں کو کشمیر کے خوبصورت ترین مقامات کے بارے میں ایک لسٹ فراہم کی گئی ہیں جہاں پر وہ فلموں کی شوٹنگ کر سکتے ہیں اور اس دوران وہاں کے مقامی لوگوں کو بھی ان فلموں میں کوئی نہ کوئی ضرور ملے گا۔ کیونکہ جن ریاستوں میں بھی فلموں کی شوٹنگ ہوتی ہے وہاں کے مقامی گلوکاروں کو بھر پور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ایل جی منوج سنہا چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو روزگار کے مواقعے پیدا کئے جاسکے تاکہ وہ خوشحال طریقے سے اپنی زندگی گزار سکے۔ سابقہ حکومتوں کی جانب سے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا گیا بلکہ فلم سازی کے حوالے سے زبانی جمع خرچ کیا گیا ۔ اگر چہ مرکزی حکومت نے اس حوالے سے رقومات بھی واگزار کی گئی لیکن اس صنعت کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کی گئی لیکن موجودہ ایل جی نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں فلم سازی کے لئے ایک نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس پر کئی مہینوں تک کام کیا گیا اور آج اس پالیسی کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔ نئی فلم سازی تاریخی فیصلہ ہے اوراس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے فلم سازی سے قبل سرمایہ کاری کے لئے ایک بہت بڑا پروجیکٹ لانچ کیا جس کی رو سے خلیجی ممالک کو پچاس ہزار کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کیا ہے۔ خلیجی ممالک وادی کشمیر میں نئے انڈسٹریل یونٹ لگانے کے خواہاں ہے جہاں پر جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ نئی انڈسٹریل پالیسی کے زمینی سطح پر مثبت نتائج ملے گے کیونکہ جموں وکشمیر جو پچھلے تیس برسوں سے مشکلوں کے بھنور میں ہے یہاں نوجوانوں کے پاس روزگار کے مواقعے ناپید ہو گئے تاہم پچھلے تین سالوں کے دوران جموں وکشمیر نے ترقی کے کئی منازل طے کئے ہیں۔ جہاں تک دفعہ 370کی تو اس قانون کو کالعدم قرار دینے کے بعد مرکزی قوانین سیدھے طورپر یہاں لاگو ہوئے جن کی مدد سے یہاں انڈسٹریل پالیسی کے ساتھ ساتھ نئی فلم پالیسی کو لاگو کیا گیا کیونکہ سابقہ حکومتوں کے دورمیں کسی بھی قانون کو جموں وکشمیر میں لاگو کرنے سے قبل اسمبلی میں بل پیش کی جاتی تھی جب دونوں ایوانوں میں بل پاس ہوتی تو اس قانون کو لاگو کرنے کی راہ ہموار ہوتی لیکن خصوصی قوانین کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں سبھی قوانین لاگو ہوئے جس کی مددسے یہاں پر اب سبھی پالیسیاں لاگو ہو رہی ہیں جس سے جموں وکشمیر کے لاگو کو فائدہ مل رہا ہے۔ الغرض جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے جس طرح سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے جارہے ہیں اُس کی نظیر ملنا مشکل ہے کیونکہ سابقہ حکومتوں نے صرف اپنے لئے کام کیا لوگوں کو ظلم کی بھٹی میں جھونک کر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا لیکن موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف قتل و غارت پر قابو پایا بلکہ ایک ایسا لائحہ عمل بنایا جس سے یہاں ہر سو امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Dr Darakhshan Andrabi reacts to Mehbooba Mufti’s statement

Next Post

Bollywood actor Gagandeep singh,

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Bollywood actor Gagandeep singh,

Bollywood actor Gagandeep singh,

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.