Friday, May 16, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سرینگر میں اپنی پارٹی کے اجلاس، تنظیمی امور اور یوٹی کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

Gadyal Desk by Gadyal Desk
10/05/2022
A A
سرینگر میں اپنی پارٹی کے اجلاس، تنظیمی امور اور یوٹی کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر ممبرشپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
نوجوان کارکنوں کواپنے حلقوں میں متحرک سیاسی سرگرمیوں کے لئے تیار رہنے کی ہدایت
سرینگر،10مئی:جموںوکشمیر اپنی پارٹی نے منگل کے روز سرینگر ہیڈکوارٹر پر میٹنگوں کا انعقاد کیا جس میں سنیئر ممبران اور پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔ اس میں تنظیمی امور اور یوٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غوروخوض کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت سابقہ ایم ایل اے اور اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے کی جبکہ صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، پارٹی ریاستی سیکریٹری منتظرمحی الدین اور میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ شرکاءنے پارٹی اور جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال سے متعلق کئی امور پر اپنے تاثرات پیش کئے۔ یہ فیصلہ کیاگیاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو سیاسی سرگرمیوںمیں تیزی لانی چاہئے۔ تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث وتمحیص کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی ترقی اور بااختیار پارٹی کی اولین ترجیحی رہے گی اور یونین ٹیراٹری کے لوگوں کو اُن کے جائز حقوق یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔اس اجلاس میں معاون جنرل سیکریٹری ہلال شاہ، صوبائی سیکریٹری اوتار سنگھ، ضلع نائب صدر کولگام محمد امین بٹ، عبدالمجید پڈر، غلام محمد میر، نذیر ، محمد رفیع میر، محمد اشرف میر، عبدالرحیم راتھر، طارق ، منتظر محی الدین، جاوید احمد ، شوکت غیور، ارشاد احمد پوسوال، عبدالحمید، گل محمد تانترے، محمدلطیف میر، ڈاکٹر میر سمیع اللہ پلوامہ بھی موجود تھے۔دریں اثناءاپنی پارٹی یوتھ ونگ کا اعلیحدہ اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پرمنعقد ہوا جس میں نوجوان پارٹی لیڈران اور ورکروں سے کہاگیاکہ وہ آنے والے انتخابات کے پیش نظر متحرک ہوجائیں ۔اس اجلاس کی صدارت بھی پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے کی جبکہ صوبائی صدر محمد اشرف میر، سابقہ ایم ایل اے یاور دلاور میر، پارٹی ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین اور میڈیا صلاحکار فاروق اندرابی بھی موجود رہے۔ اس دوران نوجوان لیڈران کی متعلقہ حلقوں میں متحرک سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے رہنمائی کی گئی۔ یہ فیصلہ کیاگیاکہ جموں وکشمیر بھر میں بڑے پیمانے پر ممبر شپ مہم شروع کی جائے گی جس میں عوام بالخصوص نوجوانوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ پارٹی سنیئرلیڈران نے نوجوان لیڈران اورکارکنان کو مشورہ دیاکہ وہ پارٹی کی عوامی اعتمادیت واعتباریت کو بنائے رکھیں ، عوام کے مسائل اُجاگر کریں اور جتنا ممکن ہوسکے لوگوں کی مدد کریں۔ اس اجلاس میں نوجوانوں نے تنظیمی امور سے متعلق کئی قیمتی مشورات دیئے اور اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ علاقوں کی سیاسی صورتحال بارے بھی فیڈ بیک دی۔ دوسروں کے علاوہ یاور دلاور میر، خالد راٹھور صوبائی صدر، عمران احمد بھٹ، عادل بھٹ، شعیب محمد ڈار صوبائی کنوئنر، محمد یوسف کٹھوواڑی،امتیاز احمد راتھر، ارشد علی بھٹ، محمد ظفر شاہ، تصویر پٹھان ریاستی سیکریٹری، محمد دلاور ، نصیر احمد یوتھ صدر بڈگام ، محمد عرفان، سلمان بٹ، مظفر ریشی اور عرفان منہاس وغیرہ بھی اِس اجلاس میں موجود تھے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Navin Choudhary assumes charge as Principal Secretary H&ME

Next Post

SHOPIAN CHILDREN VISIT JAK LI REGIMENTAL CENTRE

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
SHOPIAN CHILDREN VISIT JAK LI REGIMENTAL CENTRE

SHOPIAN CHILDREN VISIT JAK LI REGIMENTAL CENTRE

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.