ا
*بھارت سے 2500 میٹرک ٹن گندم لے کر 50 ٹرک روانہ
*نئی دہلی*: اقوام متحدہ کی اپیل پر ہندوستان نے افغانستان کو 50,000 میٹرک ٹن گندم تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا فراہم کرے گا اور یہ مدد افغان ٹرانسپورٹرز اٹاری (انڈیا) سے جلال آباد (افغانستان) تک پہنچائیں گے۔۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، “خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے ساتھ افغان سفیر فرید ماموندزے اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ملکی ڈائریکٹر بشا پراجولی نے 2500 میٹرک ٹن گندم لے جانے والے 50 ٹرکوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کے راستے افغانستان کو امداد فراہم کی جاے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو 50,000 میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کا یہ فیصلہ حکومت ہند کے افغانستان کے لوگوں کی مدد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت ہند اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت افغانستان میں گندم کی امداد کئی کنسائنمنٹس میں تقسیم کی جائے گی۔ ہندوستان یہ امداد افغانستان کے جلال آباد میں موجود ڈبلیو ایف پی حکام کے حوالے کرے گا۔
اس بارے میں سیکرٹری خارجہ شرنگلا نے کہا کہ “ہم امداد 50,000 ٹن گندم کی شکل میں افغانستان کو فراہم کر رہے ہیں۔ آج ہم نے 50 افغان ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کر 2,500 ٹن کی اپنی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔”
اسی وقت، وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا، “ہندوستان افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔ اس کوشش میں، ہندوستان پہلے ہی کو ویکسن کی 500,000 خوراکیں، 13 ٹن ضروری زندگی بچانے والی ادویات اور 500 یونٹ سردیوں کے ملبوسات فراہم کر چکا ہے۔ یہ سامان عالمی ادارہ صحت اور اندرا گاندھی ہسپتال کابل کے حوالے کر دیا گیا ہے