اننت ناگ / جاوید گل ۔
ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھانے والے امیدوارو کی حوالہ افزائی کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا ، چیف ایجوکيشن آفسر محمد شریف اور دوسرے آفسران کے علاوہ امیدوارو کے والدین اور سکولوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر بچوں میں نقدی انعامات بھی تقسیم کئیے گئے ۔