Sunday, June 8, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کشمیر: بھاری برف باری سے سی آر پی ایف سب انسپکٹر سمیت 2 کی موت

Gadyal Desk by Gadyal Desk
06/01/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 6 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں بدھ کو بھاری برف باری کے نتیجے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سب انسپکٹر سمیت دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقے حضرت بل میں نیشنل کانفرنس کے سابق ممبر اسمبلی سعید محمد آخون کے گھر کے صحن میں قائم ایک عارضی شیڈ گرنے سے ایک سی آر پی ایف سب انسپکٹر کی موت واقع ہوئی ہے۔

شمالی ضلع کپواڑہ کے ترہگام میں ایک معمر خاتون اپنے مکان کی چھت سے اچانک گرنے والی برف کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر کے حضرت بل علاقے میں نیشنل کانفرنس کے سابق ممبر اسمبلی سعید محمد آخون کے گھر کے صحن میں قائم ایک عارضی شیڈ بدھ کی صبح شدید برف باری کی وجہ سے منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف 115 بٹالین کے سب انسپکٹر ایچ سی مرمو شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی سی آر پی ایف سب انسپکٹر کو سب ضلع ہسپتال حضرت بل سے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے ترہگام میں ایک معمر خاتون رانی بیگم زوجہ محمد سبحان ملک مکان کی چھت سے اچانک گرنے والی برف کی زد میں آ گئی۔  

انہوں نے کہا کہ معمر خاتون کو اپنے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے فوراً نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دے دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی میں بھاری برف باری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی ڈھانچے زمین بوس ہوئے ہیں یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔

 

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Peoples Conference pays rich tributes to Late Mufti Mohammad Syed on his fifth death anniversary.

Next Post

کشمیر میں بھاری برف باری کا چوتھا دن، زمینی و فضائی رابطے منقطع، نظام زندگی مفلوج

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

کشمیر میں بھاری برف باری کا چوتھا دن، زمینی و فضائی رابطے منقطع، نظام زندگی مفلوج

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.