Wednesday, June 24, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

عالمی بینک کی مالی امداد سے 30آکسیجن پلانٹوں کی منظوری ۔ 10پر کام شروع ،2ماہ میں تنصیب مکمل ہوگی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
06/06/2021
A A
Constant Oxygen Supply Chain to hospitals is being maintained:  say DIC Srinagar officials  Two Oxygen plants in Khonmoh IE supplying 1000 oxygen cylinders to hospitals per day
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
سرینگر //جموں و کشمیر کیلئے عالمی بینک کی جانب سے منظور کئے گئے 30آکسیجن پلانٹوں میں سے 10کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ آئندہ 2ماہ کے دوران وادی میں محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والے اسپتالوں میں آکسیجن کی صلاحیت بڑھکر 22000لیٹر فی منٹ ہوجائے گی۔ کشمیر میں آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے تعینات نوڈل آفیسر ڈاکٹر منظور احمد راتھر نے بتایا ’’ سب ضلع اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں کیلئے عالمی بینک نے 30آکسیجن پلانٹوں کی منظور دی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان آکسیجن پلانٹوں میں 15جموں جبکہ 15 پلانٹ کشمیر کے مختلف سب ضلع اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں نصب کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ کشمیر میں15آکسیجن پلانٹوں میں سے 10پر کام شروع ہوچکا ہے اور آئندہ 2ماہ کے دوران یہ سبھی آکسیجن پلانٹ کام کرنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت محکمہ صحت 12000لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا کرتا ہے لیکن آئندہ 2ماہ میں اس میں مزید 10000لیٹر فی منٹ کا اضافہ ہوگا اور آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھکر 22000لیٹر فی منٹ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے 10سب ضلع اسپتالوں اور 5پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر آکسیجن پلانٹ لگنے سے تیسری لہر سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں کافی مدد ملے گی ۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر سرکار کی جانب سے مختلف اسپتالوں کیلئے منظور کئے گئے  82آکسیجن پلانٹوں میں  40کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 42پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں کے مختلف اسپتالوں کیلئے 45جبکہ کشمیر کیلئے 37آکسیجن پلانٹ منظور کئے گئے ہیں۔ کشمیر کیلئے منظور کئے گئے 37آکسیجن پلانٹوں میں  23کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 14پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ جموں صوبے کیلئے منظور کئے گئے 45آکسیجن پلانٹوں میں  17کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 28آکسیجن پلانٹوں پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اسپتالوں کو 5لیٹر کے 4111 اور 10لیٹر کی صلاحیت والے 885آکسیجن کنسنٹریٹر فراہم کئے گئے ہیں۔ 5لیٹر صلاحیت والے آکسیجن کنسنٹریٹروں میں 1954جموں جبکہ 2157کشمیر صوبے کے مختلف اسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 10لیٹر صلاحیت والے885 آکسیجن کنسنٹریٹروں میں 692جموں  اور290کشمیر صوبے کے مختلف اسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔

Previous Post

ویکسین کی بڑی تعداد ضائع ہونے سے بچائی جائے

Next Post

Minor Critically Wounded In Canine Attack In Handwara Village

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Minor Critically Wounded In Canine Attack In Handwara Village

Minor Critically Wounded In Canine Attack In Handwara Village

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.