سری نگر، 4 مئی سینیئر کشمیری ڈاکٹر اور کریٹیکل کیئر سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق ترمبو نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز قائم کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ سری نگر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا رش بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
انہوں نے منگل کو دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا: ‘الرٹ — سکمز، سی ڈی اور جی ایل این ایم ہسپتالوں میں کووڈ 19 مریضوں کا بھاری رش۔ اگر مریضوں کی بھرتی کی رفتار یہی رہی تو ہمارے وسائل جلد ختم ہو جائیں گے۔ ہم یہاں دہلی کی جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتے۔ گھروں میں رہیں۔ آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز کو فوری طور پر قائم کرنے کی ضرورت ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘جیسا پہلے ہی گزارش کی گئی ہے محلہ کمیٹیوں کو جلد از جلد 10 لیٹر والے آکسیجن کنسنٹریٹرس اور آکسیجن سلینڈر خریدنے چاہیے۔ ان کو چین سے سستے داموں درآمد کیا جا سکتا ہے۔ قیمتی وقت برباد نہ کریں’۔